ملک بھر کے 69 ہزار 875 پولنگ اسٹیشنز میں سے 32 ہزار 360 حساس قرار

الیکشن کمیشن نے37ہزار 515 پولنگ اسٹیشن نارمل ،19644 حساس جبکہ 12716 پولنگ اسٹیشنز انتہائی حساس قرار دیئے ہیں۔


ویب ڈیسک May 02, 2013
الیکشن کمیشن نے پنجاب کے 4ہزار 463، سندھ میں 4 ہزار 176، خیبرپختونخواہ میں 2ہزار 142پولنگ اسٹیشنز انتہائی حساس قرار دیئے ہیں۔، فوٹو فائل

الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں قائم ہونے والے 69 ہزار 875 پولنگ اسٹیشنز میں سے 32 ہزار 360 کو حساس قرار دے دیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں حتمی پولنگ اسکیم جاری کردی ہے جس کے تحت 11 مئی کو ملک بھر میں ہونے والے عام انتخابات کے لئے 69 ہزار 875 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے جائیں گے جن میں 19ہزار 644 حساس جبکہ 12ہزار 716 پولنگ اسٹیشنز انتہائی حساس قرار دیئے گئے ہیں تاہم 37ہزار 515 پولنگ اسٹیشن کو نارمل قرار دیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب کے 4ہزار 463، سندھ میں 4 ہزار 176، خیبرپختونخواہ میں 2ہزار 142، بلوچستان میں 1ہزار 783 جبکہ وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقوں میں 134پولنگ اسٹیشن حساس ترین قرار دیئے گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں