تحریک انصاف کوئٹہ کے صدر اور جنرل سیكریٹری عہدے سے فارغ

دونوں رہنماؤں کو7 دن كے اندر صوبائی ڈسپلنری كمیٹی كے سامنے پیش ہو كر جواب جمع كرانے كی ہدایت

دونوں رہنماؤں کو7 دن كے اندر صوبائی ڈسپلنری كمیٹی كے سامنے پیش ہو كر جواب جمع كرانے كی ہدایت . (فوٹو:فائل)

KARACHI:
پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی ڈسپلن كی خلاف ورزی پر سخت ایکشن لیتے ہوئے كوئٹہ سٹی كے صدر اور جنرل سیكریٹری كو عہدے سے فارغ کردیا۔


پی ٹی آئی بلوچستان كے ترجمان كے مطابق تحریک انصاف كوئٹہ سٹی كے صدر نور الدین كاكڑ نے پارٹی ٹكٹ نہ ملنے پر حلقہ پی بی 27 سے آزاد حیثیت میں كاغذات نامزدگی جمع كرائے تھے جب كہ جنرل سیكریٹری سلطان قریش نے نور الدین كاكڑ كی حمایت كر ركھی تھی۔

ترجمان کے مطابق تحریک انصاف نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر نور الدین کاکڑ اور سلطان قریشی کو عہدوں سے فارغ کرتے ہوئے 7 دن كے اندر صوبائی ڈسپلنری كمیٹی كے سامنے پیش ہو كر جواب جمع كرانے كی ہدایت كردی ہے اور كہا گیا ہے كہ اگر 7 دن كے اندر جواب جمع نہیں كرایا گیا تو پارٹی كی بنیادی ركنیت ختم كردی جائے گی۔
Load Next Story