عام انتخابات کے لئے پاک فوج کی تعیناتی شروع کردی گئی آئی ایس پی آر

انتخابات میں سیکیورٹی کے امور کو مانیٹر کرنے کے لئے جی ایچ کیو میں مرکزی سیل قائم کیا گیا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک May 02, 2013
بلوچستان میں فوج کی تعیناتی کاہ عمل رات تک مکمل ہوجائے گا جبکہ پنجاب اور سندھ میں فوج کی تعیناتی کل ہوگی۔ فوٹو:فائل

11 مئی کو ہونے والے انتخابات کے موقع پر امن و امان برقرار رکھنے کےلئے ملک بھر میں پاک فوج کے اہلکاروں کی تعیناتی شروع کردی گئی ہے۔


پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ عام انتخابات کی نگرانی الیکشن کمیشن آف پاکستان کرے گا، آرٹیکل 245کے تحت فوج کو حکومت کی معاونت کے لئے طلب کیا گیا ہے، پاک فوج کو انتخابی عمل کے دوران بیلٹ پیپرز کی چھپائی، انتخابی سامان کی ترسیل اور امن و امان کے قیام کی ذمے داری دی گئی ہے، بیلٹ پیپرز سمیت دیگر انتخابی سامان کی ترسیل کے دوران الیکشن کمیشن کا عملہ بھی فوجی اہلکاروں کے ساتھ ہوگا، بلوچستان اور ملک کے دیگر دور دراز علاقوں میں انتخابی سامان کی ترسیل کے لئے پاک فوج کے 50ہیلی کاپٹرز بھی استعمال کیے جائیں گے۔


میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ انتخابات کے موقع پر سیکیورٹی کے امور کو مانیٹر کرنے کے لئے جی ایچ کیو میں مرکزی سیل قائم کیا گیا ہے۔ پاک فوج کے 50 ہزار جوان جبکہ ایف سی خیبر پختونخوا کے 40ہزار980اہلکار انتخابات کے دوران اپنے فرائض انجام دیں گے ۔ اس کے علاوہ رینجرز کے اہلکار بھی اس موقع پر تعینات کئے جائیں گے، بلوچستان کے اکثر علاقوں میں فوج تعینات کر دی گئی ہے صوبے میں تعیناتی کا یہ عمل رات تک مکمل ہوجائے گا جبکہ پنجاب اور سندھ میں فوج کی تعیناتی کل ہوگی۔


تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |