ایفی ڈرین کیس میں مزید 2 ملزمان وعدہ معاف گواہ بن گئے

دونوں ملزمان ہاشم اوراحسان سے ان کے بیانات عیدالفطرکے بعدریکارڈکیے جائیں گے


Numainda Express August 12, 2012
دونوں ملزمان ہاشم اوراحسان سے ان کے بیانات عیدالفطرکے بعدریکارڈکیے جائیںگے

سول جج محمداجمل راجا نے ممنوعہ کیمیکل ایفی ڈرین کوٹہ الاٹمنٹ اسکینڈل میںگرفتار 3ملزمان سابق ڈائریکٹرجنرل ہیلتھ ڈاکٹر اسدحفیظ، ہاشم ترین اوراحسان الرحمٰن کے جوڈیشل ریمانڈمیں18اگست تک توسیع کردی ہے اورحکم دیاکہ آئندہ تاریخ پرملزمان کیخلاف چالان بھی پیش کیا جائے۔

سابق ڈی جی ہیلتھ کوشدیدبیماری کے باعث ایمبولینس میں جیل سے عدالت لایاگیاتھاجبکہ دیگر دونوں ملزمان ہاشم اوراحسان وعدہ معاف گواہ بن گئے ہیں ان کے بیانات عیدالفطرکے بعدریکارڈکیے جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں