دہشت گردوں کے کچھ گروپ پرویزمشرف کواغوا کرنا چاہتے ہیں نگراں وزیر داخلہ
پرویز مشرف کو سب جیل قرار دیئے گئے ان کے فارم ہاؤس سے کسی بھی دوسری جگہ منتقل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، ملک حبیب
نگراں وفاقی وزیر داخلہ ملک حبیب خان نے کہا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کو فارم ہاؤس سب جیل سے کہیں اور منتقل کرنے کا کوئی آپشن فی الحال زیر غور نہیں۔
اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سابق صدر پرویز مشرف سمیت ہر اس شخص کی سیکیورٹی وزارت داخلہ کی ذمہ داری ہے جس کے خلاف مقدمات زیر سماعت ہیں اور وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تحویل میں ہیں۔
ملک حبیب کا کہنا تھا کہ سابق صدر پرویز مشرف کی زندگی کو شدید خطرات لاحق ہیں، انٹیلی جنس اداروں کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق دہشت گردوں کے کچھ گروپ انہیں اغوا کرنا چاہتے ہیں، اس لئے پرویز مشرف کو سب جیل قرار دیئے گئے ان کے فارم ہاؤس سے کسی بھی دوسری جگہ منتقل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔