سیاسی رہنماؤں اور امیدواروں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے نگراں وزیراعظم
انتخابات كے روز امن و امان برقرار ركھنے كے لئے صوبائی حكومتوں كے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں، وزارت داخلہ
نگراں وزیر اعظم جسٹس (ر) میر ہزار خان کھوسو نے کہا ہے کہ سیاسی رہنماؤں اور امیدواروں کو کسی امتیاز کے بغیر مناسب سیکیورٹی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔
ایوان وزیر اعظم میں میر ہزار خان كھوسو كی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں ملک میں منصفانہ، آزادانہ اور شفاف انتخابات كو یقینی بنانے كے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات كا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں وزیراعظم كو بتایا گیا كہ وزارت داخلہ انتخابات كے روز امن و امان برقرار ركھنے كے لئے صوبائی حكومتوں كے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔
اس موقع پر وزیراعظم نے وزارت داخلہ كو ہدایت كی كہ سیاسی رہنماؤں اور امیدواروں كو كسی امتیاز كے بغیر مناسب سیكیورٹی فراہم كی جائے۔ انہوں نے وزارت اطلاعات كو بھی ہدایت كی كہ عام انتخابات كے دوران سیكیورٹی اور امن و امان كو یقینی بنانے كے لئے نگراں حكومت كی جانب سے کیے جانے والے انتظامات كے حوالے سے اطلاعات كی مناسب انداز میں فراہمی كو یقینی بنایا جائے۔