ترکی کا ایرانی تیل کی درآمد جاری رکھنے کا اعلان

ہمارا ملک صرف اقوام متحدہ کے فیصلوں کا پابند ہے اس سے ہٹ کر ہم صرف اپنے قومی مفاد کی پاسداری کریں گے، ترک وزیر


خبر ایجنسی July 02, 2018
ہمارا ملک صرف اقوام متحدہ کے فیصلوں کا پابند ہے اس سے ہٹ کر ہم صرف اپنے قومی مفاد کی پاسداری کریں گے، ترک وزیر۔ فوٹو:فائل

ترکی نے ایرانی تیل درآمد نہ کرنے کا امریکی مشورہ ماننے سے انکار کرتے ہوئے درآمدجاری رکھنے کا اعلان کردیا۔

ترکی کے وزیر اقتصادیات نیہات زیبکی نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں کہا کہ ان کا ملک اس حوالے سے امریکی فیصلے کا پابند نہیں، ہمارا ملک صرف اقوام متحدہ کے فیصلوں کا پابند ہے اس سے ہٹ کر ہم صرف اپنے قومی مفاد کی پاسداری کریں گے۔

یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چند روز قبل اپنے اتحادی ملکوں سے کہا تھا کہ ایران پر نئی امریکی پابندیوں کے نومبر میں نفاذ کے بعد وہ ایرانی تیل کی درآمد روک دیں تاہم یورپی ملکوں کے علاوہ جاپان، جنوبی کوریا اور بھارت کا کہنا ہے کہ وہ ایرانی تیل کی درآمد جاری رکھیں گے بالخصوص ایران کے ساتھ جوہری معاہدے پر دستخط کرنیوالے فرانس ، جرمنی ، برطانیہ ، روس اور چین ایران کو اس صورتحال سے بچاسکتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں