افغان مہاجرین کی واپسی کے رجحان میں کمی

یکم مارچ سے شروع ہونے والے واپسی آپریشن میں ابھی تک تیزی نہیں آسکی۔


ثاقب بشیر July 02, 2018
یکم مارچ سے شروع ہونے والے واپسی آپریشن میں ابھی تک تیزی نہیں آسکی۔ فوٹو : فائل

ISLAMABAD: افغانستان کے مختلف علاقوں میں مہاجرین کی وطن واپسی کا رجحان بہت کم ہوگیا۔

رواں برس چارماہ میں سات ہزار دو سو سے زائد رجسٹرڈ اورپندرہ ہزار سے زائدغیر رجسٹرڈافغان مہاجرین اپنے وطن واپس لوٹ گئے۔ افغانستان کے مختلف علاقوں میں آئے روز ہونے والے دھماکوں اوربدامنی کے باعث مہاجرین کی وطن واپسی کا رجحان بہت کم ہے۔

یکم مارچ سے شروع ہونے والے واپسی آپریشن میں ابھی تک تیزی نہیں آسکی،چارماہ میں ایک ہزار سے زائدفیملیزبھی واپس اپنے ملک لوٹنے والوں میں شامل ہیں،مہاجرین کے حوالے سے اقوام متحدہ کے ادارے کے حکام کاکہنا ہے کہ افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل میںموسم کی تبدیلی کے بعد تیزی آئیگی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔