مولانا فضل الرحمن 2بھائی اور بیٹے سمیت انتخابی میدان میں

ایک بھائی پہلے سے سینیٹر ہیں، خواتین رشتے دار بھی مخصوص نشستوں پر نامزد کردی گئیں


خبر ایجنسی July 02, 2018
فضل الرحمن خود قومی اسمبلی کے 2حلقوں، بیٹا اسد محمود بھی قومی اسمبلی نشست کاامیدوار۔ فوٹو: فائل

متحدہ مجلس عمل کے صدر مولانا فضل الرحمن تین بھائیوں اور بیٹے سمیت انتخابی میدان میں موجود ہیں، ان کے ایک بھائی مولانا عطا الرحمن پہلے سے سینیٹر ہیں،بیٹے کو قومی جبکہ بھائیوں کو صوبائی نشستوں پر ٹکٹس دیے ہیں۔

مولانا فضل الرحمن قومی اسمبلی کے حلقوں این اے 38 ڈیرہ ون اور این این 39 ڈیرہ ٹو سے جبکہ ان کے بیٹے مولانا اسد محمود این اے 37 ٹا نک سے ایم ایم اے کے امیدوار ہیں۔ مولانا فضل الرحمن کے بھائیوں میں مولانا لطف الرحمن ڈیرہ اسماعیل خان کے صوبائی حلقہ پی کے 98 پرجبکہ دوسرے بھائی مولانا عبید الرحمن پی کے 99کلاچی سے ایم ایم اے کے ٹکٹ پرانتخاب لڑ رہے ہیں۔

علاوہ ازیں مولانا فضل الرحمن کی قریبی رشتے دار خواتین کو بھی قومی وصوبائی کی مخصوص نشستوں پرنامزد کیا گیا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں