ق لیگ کا اسلام آباد میں تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان
گزشتہ5سال حکومت نے اپوزیشن ارکان قومی اسمبلی کوترقیاتی فنڈکاایک روپیہ نہیں دیا، اسد عمر
ق لیگ نے اسلام آباد سے قومی اسمبلی کی تینوں نشستوں پرتحریک انصاف کی حمایت کا اعلان کردیا۔
تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد عمر نے کہاہے کہ ترقیاتی کام نہ ہونے کی ذمے داری ن لیگ پر عائد ہوتی ہے، ترقیاتی بجٹ 100 فیصد حکومت کے پاس ہوتا ہے، گزشتہ 5 سال حکومت نے اپوزیشن کے ارکان قومی اسمبلی کو ترقیاتی فنڈکاایک روپیہ بھی نہیں دیا، ہماری پہلی ترجیح پانی ہے، اسلام آباد پانی کے لیے ترسا ہوا ہے، اسلام آباد میں10کروڑ گیلن یومیہ پانی کی کمی ہے، تاجر برادری میں ن لیگ کی کارکردگی کی وجہ سے مایوسی ہے۔
نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسد عمر نے کہاکہ اسلام آباد کے اندر سیاسی صورتحال بھی تبدیل ہورہی ہے، ہم نے نیشنل لیول پر ق لیگ کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی ہے۔ انجمن تاجران کے صدر اجمل بلوچ نے ن لیگ چھوڑ دی تھی اب انھوں نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔ تاجر برادری میں ن لیگ کی کارکردگی کی وجہ سے مایوسی ہے۔ گزشتہ 5سال میں میاں صاحب نے میٹرو پر50 ارب لگادیے۔
اسلام آباد سے عمران خان این اے 53 پر الیکشن لڑرہے ہیں اور انھوں نے اعلان کیا ہے کہ اسد عمر وزیرخزانہ ہوںگے۔ اسد عمر نے کہاکہ عمران خان وزیراعظم بننے کے بعد اسلام آباد کو10کروڑ گیلن پانی کی فراہمی کا اعلان کریں گے۔ اسلام آباد کی آبادی21لاکھ ہوگئی ہے یہاں نئے اسپتال کی ضرورت ہے۔ ہماری حکومت میں قانون کرایہ داری پاس کردیا جائے گا۔
ق لیگ اسلام آباد کے صدر رضوان صادق نے کہاکہ ہماری جماعت اور پی ٹی آئی کا آپس میں الحاق ہوا ہے ہم پورے ملک میں انھیں سپورٹ کریں گے جبکہ چند سیٹوں پر پی ٹی آئی ہمیں سپورٹ کرے گی۔
انجمن تاجران کے صدر اجمل بلوچ نے کہاکہ کل میں نے عمران خان کے ساتھ ہاتھ ملایا ہے، میں نے33سال ن لیگ میں گزارے ہیں لیکن کوئی عہدہ نہیں لیا۔ عمران خان نے حکومت میں جانے سے پہلے ہی ان لوگوں کو کٹہرے میں لاکھڑا کیا ہے۔