چین کی جانب سے ایک ہزار پاکستانی طلبا کے لیے اسکالرشپ کا اعلان

پروگرام کے پہلے مرحلے میں انھیں خلا اور برق رفتار ٹرین ٹیکنالوجی کے بارے میں پڑھایا جائے گا۔

پروگرام کے پہلے مرحلے میں انھیں خلا اور برق رفتار ٹرین ٹیکنالوجی کے بارے میں پڑھایا جائے گا۔ فوٹو : فائل

چین کی جانب سے ایک ہزار پاکستانی طلبا کے لیے اسکالرشپ کا اعلان کیا گیا ہے۔

سی پیک کلچرل کمیونیکیشن سینٹر اپنی ٹیلنٹ کوریڈور اسکیم کے تحت ایک ہزار پاکستانی طلبا کو ایک سالہ پیشہ ورانہ تربیت کیلیے اسکالر شپ دے گا، تربیت نومبر سے چین میں شروع ہوگی۔


کلچرل کمیونیکیشن سینٹر کے ڈائریکٹر جنرل ایکولی نے کہا کہ طلبا کو چین کی مختلف جامعات اور اداروں میں تربیت کے دوران مفت تعلیم اور قیام کی سہولت فراہم کی جائے گی، پروگرام کے پہلے مرحلے میں انھیں خلا اور برق رفتار ٹرین ٹیکنالوجی کے بارے میں پڑھایا جائے گا جس کے بعد پن بجلی اور شمسی توانائی انجینئرنگ کے شعبوں کی تربیت دی جائے گی، نچلی سطح پر منتخب کیے جانے والے طلبا کو مختلف مشینیں چلانے کی تربیت دی جائے گی۔

 
Load Next Story