کراچی بلدیہ ٹاؤن میں 2 گروپوں میں فائرنگ 9 افراد زخمی

فائرنگ کا تبادلہ لیاری گینگ وار اور منشیات فروش کے 2 گروپوں کے درمیان ہوا، پولیس

زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ فوٹو: فائل

بلدیہ ٹاؤن میں 2 گروپوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 10 سالہ بچے سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق فائرنگ کا تبادلہ بلدیہ ٹاؤن کے علاقے جدہ ہزارہ کالونی کی بسم اللہ چوک میں ہوا جس کے نتیجے میں 10 سالہ بچے سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا تبادلہ لیاری گینگ وار اور منشیات فروشوں کے 2 گروپوں کے درمیان ہوا، واقعے کے بعد پولیس اور رینجرز کی ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر حالات کو کنٹرول کرلیا جبکہ زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
Load Next Story