ورلڈ کپ کا منفی ریکارڈ کرسٹیانورونالڈو اور میسی ساجھے دار بن گئے

دونوں پلیئرز عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے گزشتہ ایک دہائی سے بیلون ڈی آر ایوارڈ پر قابض ہیں۔


Sports Desk July 02, 2018
دونوں پلیئرز عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے گزشتہ ایک دہائی سے بیلون ڈی آر ایوارڈ پر قابض ہیں۔ فوٹو : فائل

ISLAMABAD: کرسٹیانو رونالڈو اور لیونل میسی ورلڈ کپ کے منفی ریکارڈ میں حصہ دار بن گئے۔

دونوں پلیئرز اپنے کلبز بارسلونا اور رئیل میڈرڈ کی جانب سے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے گزشتہ ایک دہائی سے بیلون ڈی آر ایوارڈ پر قابض ہیں لیکن ورلڈ کپ میں ان کی ٹیمیں گذشتہ دن پری کوارٹر فائنل مرحلے سے باہر ہوگئیں۔

میسی کو ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ میچز میں گول بنائے ہوئے 756 منٹ بیت چکے ہیںِ، وہ گذشتہ دنوں فرانس کیخلاف ٹیم 3-4 سے شکست میں بھی ایک بھی بار گیند کو جال تک نہیں پہنچاپائے تھے۔

اسی طرح رونالڈو بھی یوروگوئے کیخلاف گول نہیں کرپائے، انھیں ورلڈکپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں آخری گول 514 منٹ قبل بنایا تھا، میسی اب تک فیصلہ کن راؤنڈ کے 8 اور رونالڈو6 میچز میں گول نہیں کرپائے ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں