نازی ازم سے متعلق بینر آویزاں کیے جانے پر روسی فٹبال باڈی پر جرمانہ

مراکش فیڈریشن کے صدر فوزی لیکجا کو بھی دوران میچ ٹیکنیکل ایریا میں داخل ہونے پر تنبیہ کی گئی۔


Sports Desk July 02, 2018
مراکش فیڈریشن کے صدر فوزی لیکجا کو بھی دوران میچ ٹیکنیکل ایریا میں داخل ہونے پر تنبیہ کی گئی۔ فوٹو: سوشل میڈیا

ورلڈ کپ میچز کے دوران نازی ازم سے متعلق بینر آویزاں کیے جانے پر فیفا نے روس اور سربیا پر جرمانے عائد کردیے۔

پول مرحلے میں یوروگوئے سے میچ میں شائقین کی جانب سے ' امتیازی بینر ' آویزاں کیے جانے پر روسی فٹبال فیڈریشن پر 10 ہزار سوئس فرانکس جرمانہ کیاگیا ، اسی طرح برازیل سے گروپ میچ کے موقع پر بھی سیاسی اور متنازع بینر لہرانے پر سربیا کو بھی 20 ہزار سوئس فرانکس جرمانہ بھرنے کا حکم دیاگیا ہے۔

مراکش سوکر فیڈریشن پر بھی 65 ہزار سوئس فرانکس جرمانہ ہوا جبکہ ان کے ونگر نورالدین آرامبط کو بھی اسپین کیخلاف گروپ مرحلے میں اختتامی گول پر نامناسب رویے پر تنبیہ کی گئی، مراکش فیڈریشن کے صدر فوزی لیکجا کو بھی دوران میچ ٹیکنیکل ایریا میں داخل ہونے پر تنبیہ کی گئی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں