چیمپئنز ٹرافی ہاکی 6 ٹیموں میں پاکستان کی آخری پوزیشن
گرین شرٹس بیلجیئم کے خلاف پنالٹیز پر شکست سے دوچار، بھارت فائنل میں ناکام، آسٹریلیا چیمپئن بن گیا
ایف آئی ایچ چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں بھارت کو پنالٹی شوٹ آؤٹ پر 3-1 سے مات دے کر آسٹریلیا چیمپئن بن گیا جب کہ پاکستان پوزیشن میچ میں بیلجیئم کے ہاتھوں شکست کے بعد آخری نمبر پر رہا۔
ایف آئی ایچ چیمپئنز ٹرافی کا فیصلہ کن معرکہ آسٹریلیا اور بھارت کے مابین کھیلا گیا جس میں آسٹریلیا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3-1 سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے آخری چیمپئنز ٹرافی کا فاتح بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔
میچ کا فیصلہ پنالٹیز پر ہوا، مقررہ وقت پر میچ 1-1 سے برابر رہا، آسٹریلیا کے بیلک گوورز نے کھیل کے 34 ویں منٹ میں اپنی ٹیم کو برتری دلائی تاہم 42ویں منٹ میں وویک پرشاد نے گیند کو جال کے اندر پھینک کر مقابلہ برابرکردیا۔ بعد ازاں پنالٹی شوٹ آؤٹس پر آسٹریلیا نے ایک کے مقابلے میں3 گول سے فتح حاصل کر کے چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔
قبل ازیں پانچویں پوزیشن کے میچ میں پاکستان کو بیلجیئم کے ہاتھوں پنالٹی شوٹ آؤٹ پر شکست کا سامنا کرنا پڑا، بیلجیئم نے ایک کے مقابلے میں دو گول سے کامیابی سمیٹتے ہوئے پاکستان کو میگا ایونٹ میں آخری پوزیشن پر دھکیل دیا، اتوار کو چیمپئنز ٹرافی میں پانچویں پوزیشن کیلیے منعقدہ میچ میں پاکستان اور بیلجیئم کے درمیان زبردست مقابلہ دیکھنے کو آیا تاہم اعصاب کی جنگ میں قسمت نے بیلجیئم کا ساتھ دیا اور اس نے پاکستان کو پنالٹی اسٹروکس پر 2-1 سے ہرا کر پانچویں پوزیشن حاصل کی۔
میچ کے 16ویں منٹ میں پاکستان کے شان علی نے شاندار فیلڈ گول کر کے ٹیم کو برتری دلائی، 27ویں منٹ میں بیلجیئم کے بون ٹام نے پنالٹی اسٹروک پر گول کر کے مقابلہ 1-1 سے برابر کر دیا، پہلے ہاف میں دونوں مقابلہ 1-1 گول سے برابر رہا، دوسرے ہاف کے چوتھے ہی منٹ میں بیلجیئم کے وان فلورینٹ نے فیلڈ گول کر کے ٹیم کو 2-1 کی برتری دلا دی، میچ کے آخری منٹ میں پاکستان کے ارشد توثیق نے پنالٹی کارنر پر گول کر کے مقابلہ 2-2 سے برابر کر دیا، مقررہ وقت تک مقابلہ برابر رہنے کے بعد میچ کے فیصلے کیلیے دونوں ٹیموں کو پانچ، پانچ پنالٹیز دی گئیں۔
بیلجیم نے 2 جبکہ پاکستانی ٹیم صرف ایک گول کر سکی، گرین شرٹس کی جانب سے ارشد توثیق، محمد عمر بھٹہ، شان علی اور شفقت رسول نے پنالٹی ضائع کیں، اس طرح بیلجیئم نے گرین شرٹس کو پنالٹی اسٹروکس پر 2-1 گولز سے زیر کرکے پانچویں پوزیشن حاصل کی۔
ادھر ایک اور میچ میں میزبان ہالینڈ نے ارجنٹائن کو صفر کے مقابلے میں 2 گول سے ہرا کر ایونٹ میں تیسری پوزیشن حاصل کی، فاتح ٹیم کی طرف سے ہرٹز برگر اور پروزر نے ایک، ایک بار گیند کو جال کی راہ دکھائی۔