امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز پاکستان کے دورے پر پہنچ گئیں

ایلس ویلز دورے کے دوران پاکستانی حکام سے اہم ملاقاتیں کریں گی


ویب ڈیسک July 02, 2018
ایلس ویلز دورے کے دوران پاکستانی حکام سے اہم ملاقاتیں کریں گی۔ فوٹو:فائل

امریکا کی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچ گئی ہیں جہاں وہ پاکستانی حکام سے اہم ملاقاتیں کریں گی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچ گئی ہیں جہاں وہ پاکستانی حکام سے اہم ملاقاتیں کریں گی، اس کے علاوہ وزارت خارجہ میں دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح کے مذاکرات بھی ہوں گے۔

امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز دورے کے دوران نگراں وزیراعظم سے ملاقات کریں گی جب کہ عسکری حکام سے ملاقات کا بھی امکان ہے۔ ایلس ویلز کے دورے سے دونوں ممالک کے درمیان بات چیت کی راہ ہموار ہوگی۔

پاکستان آمد سے قبل دورہ کابل کے دوران ایلس ویلز نے کہا کہ افغان طالبان پر صدر اشرف غنی کی جانب سے جامع امن مذاکرات کی پیشکش کو قبول کرنے کا دباؤ بڑھتا جا رہا ہے لیکن ان کی جانب سے مسلسل امن مذاکرات سے پہلوتہی اور انکار ناقابل قبول ہے۔ طالبان قیادت افغانستان میں مقیم نہیں اور وہی سیاسی مکالمت میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔