حکومتی مدت کی تکمیل سے جمہوریت مستحکم ہوگی وزیراعظم
مفاہمتی پالیسی جاری رہے گی،کارکردگی کی بنیادپرالیکشن میں جائیں گے،منظوروٹو ،اسرارزہری ،عبدالحفیظ شیخ سے گفتگو
وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے کہا ہے کہ حکومتی مدت کی تکمیل سے جمہوریت کو استحکام ملے گااور یہ پارلیمنٹ کے اندر اورباہر موجود سیاسی قوتوں کی سیاسی بالغ نظری کی علامت ہوگی،عوامی مینڈیٹ کو زک نہیں پہنچنے دیں گے، عوام کو اپنی قسمت کا فیصلہ خود کرنا ہے ۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے وفاقی وزیر فوڈ سیکیورٹی و ریسرچ میراسرار اللہ زہری سے ایوان وزیراعظم میں ملاقات کے دوران کیا ۔ وفاقی وزیر نے اپنے علاقے میں جاری ترقیاتی اسکیموں اور وزارت سے متعلقہ امور کے بارے میں بریفنگ دی ۔وزیراعظم نے کہا کہ بلوچوں کی شکایات کے ازالے کیلیے تمام اقدامات کیے جائیں گے،بلوچستان کے زخموں پر مرہم رکھیں گے،مشکلات دورکرنے کی راہ میں کوئی رکاوٹ حائل نہیں ہونے دیں گے ۔ وزیراعظم نے کہا کہ ناراض بلوچ رہنما ہم پر اعتماد کریں،ماضی کی زیادتیوں کا ضرور ازالہ کیا جائے گا ۔
پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی مفاہمتی پالیسی جاری رکھے گی ، ہم کارکردگی کی بنیاد پر الیکشن میں جائیں گے اور کامیابی حاصل کریں گے۔ ادھر وفاقی وزیر امور کشمیر منظور وٹو سے ملاقات میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت عوام کی فلاح وبہبود کو بہت اہمیت دیتی ہے اور ملک میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل ترجیح ہے۔منظور وٹو نے اس موقع پر اپنی آپ بیتی ''جرم سیاست '' بھی وزیراعظم کو پیش کی ۔
وفاقی وزیرنے وزیراعظم کے تھرکول پراجیکٹ اور پاکستان اسٹیل ملزکے کامیاب دوروں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کے دوروں سے قومی اہمیت کے حامل منصوبوںکونئی قوت ملے گی اور معاشی صورتحال میں بہتری آئے گی۔دریں اثناء وزیرخزانہ عبد الحفیظ شیخ نے بھی وزیراعظم سے ملاقات کی اورملکی اقتصادی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی۔