امریکا میں تقریب پر چاقو سے حملے میں غیر ملکیوں سمیت 9 افراد زخمی

زخمیوں میں 6 بچے شامل، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 30 سالہ حملہ آور کو گرفتار کرلیا


ویب ڈیسک July 02, 2018
زخمیوں میں 6 بچے شامل، پولیس کی کارروائی میں 30 سالہ حملہ آور گرفتار فوٹو:امریکی میڈیا

امریکی ریاست ایڈاہو میں سالگرہ کی تقریب میں چاقو بردار کے حملے میں غیر ملکیوں سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ایڈاہو میں پناہ گزینوں کے کیمپ میں تقریب کے دوران ایک شخص نے شرکا پر اندھادھند چاقو کے وار کرنا شروع کردیے۔ پولیس نے بتایا کہ حملہ 3 سالہ بچی کی سالگرہ میں کیا گیا، واقعے میں 9 افراد زخمی ہوئے جن میں 6 بچے بھی شامل ہیں۔

پولیس نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے 30 سالہ حملہ آور کو گرفتار کرلیا ہے جس کی شناخت ٹمی ارل کنر کے نام سے ہوئی۔ امدادی اہلکاروں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ زخمیوں کا تعلق ایتھوپیا، عراق اور شام سے بتایا جاتا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ نسل پرستانہ حملہ نہیں ہے تاہم تاحال واقعے کے محرکات کا علم نہیں ہوسکا کہ ملزم نے یہ کام کیوں کیا، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔