حبیب بینک لمیٹڈ نے برانچ لیس بینکنگ متعارف کرادی

پہلے اندرون ملک ترسیلات ویوٹیلٹی بلزجمع، بعد میں ریمیٹینسزو دیگر خدمات تک توسیع دی جائیگی۔


Business Desk May 02, 2013
حبیب بینک لمیٹڈ کی جانب سے برانچ لیس بینکنگ متعارف کرائے جانے کے موقع پر (بائیں سے دائیں) ایچ بی ایل کے ہیڈ آف پیمنٹس سروسز فائق سعید، صدر و سی ای او نعمان ڈار اور قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان قاضی عبدالمقتدر ودیگر کا گروپ۔ فوٹو: ایکسپریس

پاکستان کے سب سے بڑے بینک حبیب بینک لمیٹڈ نے اپنی برانچ لیس بینکنگ ''ایچ بی ایل ایکسپریس'' کا اجرا کر دیا۔

قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان قاضی عبدل مقتدر اور ایچ بی ایل کے صدر اور سی ای او نعمان ڈار بھی تعارفی تقریب میں موجود تھے۔ اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ایچ بی ایل کے صدر اور سی ای او نعمان ڈار نے کہا کہ ''ایچ بی ایل ایکسپریس'' مالیاتی شمولیت کے اپنے طویل مدتی مقصد کو حاصل کرنے کی بینک کی ایک اور کوشش ہے جس کی بدولت ملک میں خوشحالی آئے گی، ایچ بی ایل ایکسپریس کے ذریعے بینک پاکستانی عوام کو سہل اور قابل بھروسہ بینکنگ سہولتیں فراہم کرنے کا خواہاں ہے۔



ایچ بی ایل ایکسپریس ابتدا میں اندرون ملک ترسیلات زر اور یوٹیلٹی بلز جمع کرانے کے لیے متعارف کرائی جائے گی، مستقبل میں پراڈکٹ پورٹ فولیو کو مزید وسعت دی جائے گی اور اس میں بین الاقوامی ترسیلات زر، موبائل والیٹ، جی ٹوپی پیمنٹس اور کارپوریٹ سلوشنز کو شامل کیا جائے گا، لین دین کو منظم کرنے کیلیے ایچ بی ایل نے سب سے پہلے ایجنٹس کو خصوصی طور پر تیار کی گئی موبائل ایپلیکیشنز کے حامل اسمارٹ فون فراہم کیے ہیں۔

اس موقع پر حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے قاضی عبدل مقتدر نے کہا کہ بینکوں کی معاونت سے متعارف کرایا گیا پاکستان کا برانچ لیس بینکنگ ماڈل دنیا کے بہترین ماڈلز میں شمار کیا جاتا ہے، ایسا ملک جہاں 90 فیصد آبادی بینکاری سہولتیں استعمال نہیں کرتی وہاں بینک کے ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک کی معاونت سے ایچ بی ایل ایکسپریس نئے صارفین کو بینکاری کے مرکزی دھارے میں شامل کرنے میں کردار ادا کرے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |