بنگلہ دیشی ٹیکسٹائل فیکٹریاں 8 روز بعد کھل گئیں

رانا پلازہ گرنے کے بعد سے ورکر کام پر نہیں آرہے تھے، بندش سے یومیہ ڈھائی کروڑ ڈالر نقصان۔


AFP May 02, 2013
رانا پلازہ گرنے کے بعد سے ورکر کام پر نہیں آرہے تھے، بندش سے یومیہ ڈھائی کروڑ ڈالر نقصان۔ فوٹو: فائل

بنگلہ دیشی ٹیکسٹائل فیکٹریاں رانا پلازہ منہدم ہونے کے 8 روز بعد جمعرات کو کھل گئیں۔

واضح رہے کہ رانا پلازہ میں کئی گارمنٹ فیکٹریاں قائم تھیں جس کے منہدم ہونے سے کم ازکم 433 افراد جاں بحق ہوئے اور 149 افراد ابھی تک لاپتہ ہیں جبکہ 2437 افراد کو بچالیا گیا، واقعہ کے بعد سے ورکر کام پر نہیں آرہے تھے، بنگلہ دیش کی 4500 فیکٹریوں میں 30 لاکھ افراد ملازمت کرتے ہیں۔



بنگلہ دیش گارمنٹس مینوفیکچرر اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے نائب صدر شاہداللہ عظیم نے بتایا کہ آج تمام فیکٹریاں کھل گئی ہں اور کارکن کام پر واپس آ گئے ہیں، ہمارے پاس احتجاج یا تشدد کی کوئی اطلاع نہیں، فیکٹریوں کی بندش کے دوران ٹیکسٹائل انڈسٹری کو ڈھائی کروڑ ڈالر کا یومیہ نقصان ہوا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں