معاشی ترقی کیلیے صارف حقوق کا تحفظ ناگزیر ہے صدر مملکت

کنزیومر چوائس ایوارڈز کے موقع پر پیغام، تقریب میں 85 کمپنیوں کو اعزازت دیے گئے۔


Business Reporter May 03, 2013
کنزیومر چوائس ایوارڈز کے موقع پر پیغام، تقریب میں 85 کمپنیوں کو اعزازت دیے گئے۔ فوٹو: فائل

اقتصادی نمو کے لیے ضروری ہے کہ صارفین کے حقوق کا تحفظ ہو اور ان کا اعتماد بحال ہو تاکہ مصنوعات اور خدمات کے انتخاب میں آزادانہ پسند اور نا پسند کا خیال رکھا جاسکے۔

اس بات کا اظہار صدر آصف علی زرداری نے اپنے خصوصی پیغام میں آٹھویں کنزیومر چوائس ایوارڈ کی تقریب کے موقع پر کیا، اس موقع پر 85 ملکی و غیر ملکی کمپنیوں کو ایوارڈ دیے گئے۔ تقریب سے بطور مہمان خصوصی نگراں صوبائی وزیر صنعت و تجارت خالد تواب، چیئرمین کنزیومر ایسوسی ایشن آف پاکستان کوکب اقبال، انڈیا پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر اور تاجر برادری کے رہنما ایس ایم منیر، وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی میاں زاہد حسین، صدر بروک فارما سینیٹرعبدلحسیب خان ، پی ایس کیوسی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل نظیر حسین، وزارت صنعت کے نیشنل پراڈکٹیویٹی آرگنائزیشن کے سی ای او خواجہ ایم یوسف، چیئرمین پنجاب ریجن سی اے پی عارف انصاری، وائس چیئرمین لیگل افیئرمیاں عرفان اکرم، انور عزیز جکارتہ والا،محمد اسحاق عباسی، مجیب الرحمان خان و دیگر نے بھی خطاب کیا۔



تقریب سے خطاب میں نگراں وزیر تجارت خالد تواب نے کہا کہ تجارتی و صنعتی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے ہم سب کو مل جل کر انتھک محنت کرنے کی ضرورت ہے۔ ایس ایم منیر نے کہا کہ کنزیومر چوائس ایوارڈ سے معیاری اشیا بنانے والوں کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ملک کے 3 صوبوں میں کنزیومر ایکٹ نافذ ہے لیکن سندھ میں بار بار مطالبے کے باوجود نافذ نہیں کیا گیا، جعلی اشیا معروف مصنوعات کے نام پر فروخت کی جارہی ہیں اور ناقص فوڈ پروڈکٹس کے استعمال سے کئی اموات ہوچکی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |