حمزہ قتل کیس میں ملوث ملزم کا 5روزہ جسمانی ریمانڈ

ملزم شعیب کی عمر کا تعین اورگارڈکوآئندہ سماعت تک گرفتار کرنے کا حکم


Staff Reporter May 03, 2013
تفتیشی افسر نے ملزم شعیب نوید کی عمر کا تعین کرانے سے متعلق درخواست میں ملزم کا میڈیکل اور عمر کا تعین کرانے کی استدعا کی تھی۔ فوٹو: ایکسپریس/ فائل

حمزہ قتل کیس میں ملوث ملزم شعیب نوید اور ڈرائیور مشتاق احمد کا 5روز کا جسمانی ریمانڈ اور ملزم کی عمرکا تعین کرانے کا حکم دیا ہے۔

پولیس تاحال سیکیورٹی گارڈ کی گرفتاری میں ناکام ہے،عدالت نے آئندہ سماعت تک گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے، تفصیلات کے مطابق تھانہ درخشاں نے 17سالہ مقتول حمزہ کے قتل میں گرفتار شعیب نوید اور ڈرائیورمشتاق احمد کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کیلیے جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی شبیر احمد چنہ کے روبرو پیش کیا تھا،اس موقع پرمقدمے کے تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ گرفتار ملزم کی نشاندہی پر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے ۔



مفرور سیکیورٹی گارڈ کو گرفتار کرنا ہے، وہ گرفتاری کے خوف سے نامعلوم مقام پر روپوش ہوگیا ہے، اس موقع پر فاضل عدالت نے شدید برہمی کا اظہار کیا اور آئندہ سماعت پر مفرور ملزم عمل خان کی گرفتاری کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے ، تفتیشی افسر نے ملزم شعیب نوید کی عمر کا تعین کرانے سے متعلق درخواست میں ملزم کا میڈیکل اور عمر کا تعین کرانے کی استدعا کی تھی، فاضل عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے عمر کا تعین کرانے کا حکم دیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |