سیاسی پوسٹر پھاڑنے پر بچے پر بہیمانہ تشدد کرنے والے 2 ملزم گرفتار

سنگ دل ملزمان نے پوسٹر پھاڑنے پر بچے کو رسیوں اور کھمبے سے باندھ کر غیر انسانی تشدد کیا


ویب ڈیسک July 02, 2018
سنگ دل ملزمان نے پوسٹر پھاڑنے پر بچے کو رسیوں اور کھمبے سے باندھ کر غیر انسانی تشدد کیا فوٹو:ٹوئٹر

سیاسی جماعت کا پوسٹر پھاڑنے پر معصوم بچے کو بہیمانہ تشدد کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

بھکر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سیاسی جماعت کا پوسٹر پھاڑنے پر 4 سالہ بچے کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ سنگ دل ملزمان نے پوسٹر پھاڑنے پر بچے کو رسیوں اور کھمبے سے باندھ کر غیر انسانی تشدد کیا تھا۔ ملزمان پرویز خاں اور امیر خاں کو تھانہ صدر پولیس نے گرفتار کیا۔ معصوم بچے پر تشدد کی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ ملزمان کا تعلق پاکستان تحریک انصاف سے بتایا جاتا ہے۔

https://twitter.com/zahid_pmln/status/1013260419136458752

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |