مریم نواز این اے 125 کے انتخابی اکھاڑے سے دستبردار

این اے 125 سے الیکشن لڑنا نہیں چاہتی اس لئے بیلٹ پیپر پر نام اور نشان شائع نہ کیا جائے، مریم نواز


ویب ڈیسک July 02, 2018
مریم نواز کو این اے 127 سے مسلم لیگ (ن) کا انتخابی ٹکٹ ملا ہے فوٹو: فائل

سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 125 سے دستبردار ہوگئی ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 125 سے کاغذات نامزدگی واپس لینے کے لیے مریم نواز نے اپنے وکیل تنویر ضیاء بٹ کی وساطت سے ریٹرننگ آفیسر آصف بشیر کو درخواست جمع کرائی، جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ وہ این اے 125 سے الیکشن لڑنا نہیں چاہتیں، اس لیے بیلٹ پیپر پر ان کا نام اور نشان شائع نہ کیا جائے۔ ریٹرننگ آفیسر نے مریم نواز کی درخواست منظور کرلی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :مریم نواز کو پنسل مل گئی

واضح رہے کہ مریم نواز کو این اے 127 سے مسلم لیگ (ن) کا انتخابی ٹکٹ ملا ہے ۔ ان کے وکیل سے این اے 125 سے ان کے کاغذات واپس لینے تاخیر ہوگئی تھی جس کے بعد ریٹرننگ آفیسر قانون کے مطابق انہیں آزاد امیدوار کی حیثیت سے انتخابی نشان الاٹ کردیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |