آرمی چیف نے 12 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی

سربراہ پاک فوج نے 6 دہشت گردوں کی قید کی سزاؤں کی بھی توثیق کی، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک July 02, 2018
آرمی چیف نے ایک ملزم کی عدم ثبوت کی بناء پر بریت کی بھی توثیق کی، آئی ایس پی آر - فوٹو: فائل

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے 12 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے فوجی عدالتوں سے سزا پانے والے 12 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی جب کہ 6 دہشت گردوں کو قید کی سزائیں اورایک ملزم کو عدم ثبوت کی بناء پر بری کرنے کا حکم دیا گیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق یہ دہشت گرد شہریوں، مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں میں ملوث تھے، سزائے موت پانے والے دہشت گرد 8 اہلکاروں اور 26 عام شہریوں کے قتل میں ملوث تھے جب کہ دہشت گردوں نے 133 افراد کو مختلف حملوں میں زخمی بھی کیا اور انہوں نے مرکزی امام بارگاہ پاراچنار پر بھی حملہ کیا تھا، دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ و دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سزائے موت پانے والے دہشت گردوں میں عاشق خان ،رشید، معراج، محمدرسول ، جنت کریم ،ابوبکر ،حیدرخان ، انور خان ، غلام الدین، حبیب اورعبدالغفور شامل ہیں جب کہ شہری احسان اللہ کو بے قصور ہونے پر بری کردیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں