کیڈٹ کالج سانگھڑ کے2طالب علم چوٹیاریوں ڈیم میں ڈوب گئے
لاشیں نکال لی گئیں، متوفیان کا تعلق کراچی سے تھا، کیڈٹ کالج کے 116 طلبہ پکنک منانے گئے تھے
کیڈٹ کالج سانگھڑ کے 2 طالب علم چوٹیاریوں ڈیم میں ڈوب گئے، لاشیں نکال لی گئیں جن کا تعلق کراچی سے بتایا جاتا ہے۔
اطلاعات کے مطابق کیڈٹ کالج جام نواز علی سانگھڑ کے 116 طالب علم پکنک منانے کالج انتظامیہ اور اساتذہ کے ہمراہ چوٹیاریوں ڈیم پہنچے، ایک طالب علم ملک اظہار الحسن پاؤں پھسلنے کے باعث ڈیم کے اندر جاگرا دوسرے طالبعلم فیصل کیانی نے اسے بچانے کی کوشش کی تاہم دونوں ڈوب گئے، متوفیان کا تعلق کراچی سے بتایا جاتا ہے۔
اساتذہ نے مقامی لوگوں کی مدد سے دونوں طلباکی لاشیں نکال کر سول اسپتال پہنچائیں۔ آخری اطلاعات تک لاشیں سول اسپتال میںپڑی تھی، والدین ابھی تک نہیں پہنچے، 2 طالب علموں کی ہلاکت کی اطلاعات پر کئی طالب علم سول اسپتال سانگھڑ پہنچ گئے۔