لانگ شرٹ ہر قامت پر زیبا ہر روپ کا نکھار

لباس محض زندگی کا تقاضہ ہی نہیں شخصیت کی زیبائش بھی ہیں۔

ماڈل: صبا : فوٹو : فائل

ISLAMABAD:
لباس محض زندگی کا تقاضہ ہی نہیں شخصیت کی زیبائش بھی ہیں۔


چناں چہ مختلف رنگ اور انداز کے ملبوسات کے ذریعے جسم کی سجاوٹ، روپ کے نکھار اور شخصیت کو انفرادیت عطا کرنے کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ لانگ شرٹس بھی ایک ایسا ہی دل کش پہناوہ ہے۔ عورت کی حیا اور مشرقی روایات کی پاس داری کرتی لانگ شرٹس شخصیت کو رعنائی عطا کرنے کے ساتھ اپنی اقدار کی ترجمانی کا ذریعہ بھی ہیں۔

ان پر بنے نت نئے ڈیزائن شخصیت کو انفرادیت عطا کرتے ہیں۔ دیدہ زیب، خوش رنگ اور خوب صورت ڈیزائنوں کی حامل لانگ شرٹس خواتین میں تیزی سے مقبول ہوئی ہیں۔ یہ چوڑی دار پے جامے کے ساتھ تو کیا خوب جچتی ہیں، مگر شلوار کے ساتھ بھی ان کی دل کشی کچھ کم نہیں ہوتی۔ گویا لانگ شرٹ ہر قامت پر زیبا ہے اور ہر روپ پر سجتی ہے۔
Load Next Story