بہت جلد پاکستان واپسی ہوگی مریم نواز

مریم نواز نے بلاول بھٹو کی ریلی پر پتھراؤ کی شدید مذمت کی

مریم نواز نے بلاول بھٹو کی ریلی پر پتھراؤ کی شدید مذمت کی ۔ فوٹو: فائل

سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ انشاء اللہ بہت جلد پاکستان واپسی ہوگی۔

لندن میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے گزشتہ روز بلاول بھٹو کی ریلی پر پتھراؤ کی شدید مذمت کی اور کہا کہ پرتشدد طریقے نہیں اپنانے چاہیئں، بدقسمتی سے کچھ لوگوں نے اس ٹرینڈ کو فروغ دیا، اختلاف پر اظہار رائے کی آزادی ہونی چاہیے لہذا اس سے جلد جان چھڑانی چاہیے۔ وطن واپسی سے متعلق صحافی کے سوال پر مریم نواز نے کہا کہ انشاءاللہ وہ بہت جلد پاکستان جائیں گی۔


یہ بھی پڑھیں :مریم نواز این اے 125 کے انتخابی اکھاڑے سے دستبردار

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف اور مریم نواز کی وطن واپسی کا فیصلہ سینیئر لیگی قیادت سے مشاورت کے بعد کیا جب کہ وطن واپس آکر دونوں (ن) لیگ کی انتخابی مہم کی قیادت کریں گے۔

واضح رہے نوازشریف کی جانب سے احتساب عدالت میں کلثوم نوازکی میڈیکل رپورٹ پیش کی گئی ہے جس میں کہا گیا کہ ان کی طبیعت میں بہتری آرہی ہے۔
Load Next Story