ہیرا ۔۔۔۔ الماس

کرۂ ارض کا تقریباً ہم عمر پتھر


فوٹو : فائل

اللہ تعالیٰ نے ہیرے کو ایسا عجیب بنایا ہے کہ اس کی آب وتاب آنکھوں کو بھاتی ہے۔

اس میں جو صفات اللہ تعالیٰ نے پید اکی ہیں ان ہی کی وجہ سے الماس انتہائی قیمتی ہے۔ یہ ہر ایک کے نصیب میں نہیں ہوتا۔ اسے عربی اور فارسی میں الماس،سنس کرت میں ہیرکم، انگریزی میں ڈائمنڈ(Diamond) اور اردو میں ہیرا کہتے ہیں، یعنی بہت زیادہ سخت اور مضبوط۔ اس کے علاوہ الماہین، ڈایامنٹ، بجر ، ایڈی مس اور چونسیاک بھی ہیرے کے ہی نام ہیں۔ اس کا مزاج سرد خشک ہے، اس کے کئی رنگ ہوتے ہیں جن میں سفید، زردی مائل، سبزی مائل گلابی، ہلکا نیلا، سرخ، سیاہ اور بھورا شامل ہیں۔ ہیرا اکثر بے رنگ ہی ہوتا ہے۔ یہ خالص ترین کاربن ہے اور اس کیHardness دس ہے۔
اکثر کہا جاتا ہے کہ ہیرا چاٹنے سے موت واقع ہوجاتی ہے دراصل ایسی کوئی بات نہیں ہے، ہیرا چاٹنے سے کچھ نہیں ہوتا البتہ اس کو پیس کر کھایا یا کھلایا جائے تو اس کے تیز دھار ریزے معدے اور جگر کو کاٹ کر رکھ دیتے ہیں۔

اہل یونان کی قدیم کتب میں الماس کا تذکرہ اکثر مقامات پر ملتا ہے جب کہ باقی یورپ کو اس کے بارے میں بہت بعد میں معلوم ہوا، یہ ہی وجہ ہے کہ یورپ کی قدیم کتب میں الماس کا تذکرہ نہیں ہے۔

ہیرے کی شفافیت: شفافیت یا صفائی کا ذکر ہیرے کے خالص ہونے کو ظاہر کرنے کے لیے کیا جاتا ہے۔ زیادہ تر ہیروں میں معمولی معمولی نقائص ہوتے ہیں، جو تراش خراش کے ذریعے دور کیے جا سکتے ہیں۔

درجہ بندی کے پیمانے: جس ہیرے میں کوئی ادخال نہ ہو تو اس کو صحیح صاف ہیرا کہتے ہیں۔ ان کو ہم دو حصوں میں تقسیم کرتے ہیں، ایک کو Eye Clear اور دوسرے کو Glass Clear کہتے ہیں، Eye Clear وہ، جن میں ظاہر آنکھ سے کوئی داغ دیکھنا ممکن نہ ہو لیکن اگر اس کو ہم میگنی فائر گلاس سے بڑا کرکے دیکھیں تو اس میں داغ نظر آئیں تو یہ محض Eye Clear ہوگا لیکن اگر میگنی فائر گلاس سے بھی اس میں داغ نظر نہ آئے ہیرے میں دھبے یا نقائص بعض بیرونی اثرات اور قدرتی وجوہات کی وجہ سے بھی ہوتے ہیں اور غیر معیاری پالش کی وجہ سے بھی ہوتے ہیں۔ عام طو ر پر نقص، دھبے یا دیگر نقائص اتنے چھوٹے ہوتے ہیں کہ ان کا ہیرے کی خوب صورتی پر کوئی اثر نہیں پڑتا یا بہت کم اثر پڑتا ہے۔

رنگ:ہیرے کے رنگ کے بارے میں عام تصور سفید یا شفاف ہے لیکن حقیقت میں ہیرے کے مختلف رنگ ہوتے ہیں۔ ہیرے کے رنگ کی پہچان سب سے عام درجہ بندی ذیل میں دی گئی انگریزی کے حروف تہجی کے نمبروں میں دی گئی ہے۔اس پیمانے کے مطابق سب سے اچھا ہیرا سفید ہے۔D: خالص سفید،E: غیر معمولی سفید،F: عمدہ سفید ،G: اچھا سفید،H: سفید،I: سفید مگر معمولی دھند لا،J: معمولی دھند لاسفید (تجارتی سفید)، I: دھند لاسفید: پھر بھی قابل قبول اگر جڑا جائے، L: دھندلاسفید: اس کی بہتر نمائش کے لئے زرد رنگ سے اس کی جڑ ائی کی ضرورت ہوتی ہے،M: معمولی زردی مائل، دھندلا، شیمپین، N: معمولی زردی مائل، دھندلا، شیمپین، R-O: زردی مائل، دھندلا ، S-Z: زرد، دھندلا۔

شگفتگی: ہیروں میں سے دوتہائی کسی حد تک شگفتہ نظر آتے ہیں اور یہ یہ الٹروائلٹ روشنی پر منحصر ہے۔ سورج کی روشنی کے مقابلے میں شوکیس میں اس کی شگفتگی مختلف ہوسکتی ہے اسی لیے ضروری ہوتا ہے کہ ہیرے کو قدرتی روشنی میں دیکھا جائے بصورت دیگر آپ شاید ایک ایسا ہیرا خریدلیں جو مختلف نظر آرہا ہولیکن جب آپ دکان سے باہر نکلیں تو یہ آپ پر غیر تسلی بخش ظاہر ہو۔ مضبوط شگفتہ ہیرا، سورج کی روشنی میں نیلگوں دھندلا نظر آئے گا اور یہ رنگ کی درجہ بندی پر بھی اثر انداز ہوگا۔

ہیرے کی قیمت کا دارومدار اس کی ظاہری شکل پر ہے جب کہ اس کی شگفتگی ایک خاص عنصر ہے۔ بعض اوقات نچلے درجے کا رنگ دار پتھر بھی ہیروں کے کاروبار میں ہیرا کہلاتا ہے اور نچلے درجہ کا ہونے کے باوجود اچھی قیمت پاتا ہے بشرطے کہ اس کوشگفتہ بنایا گیا ہو۔ صفائی سے متعلق مزید معلومات ہیرے کی صفائی اور اس کی کی قیمت کے باب سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔

ہیرے کی تراش:ہیرے کی کٹائی اور نمونے کی تیاری ایک خاص مہارت سے کی جاتی ہے۔ اس کی بنیادی طور پر چار مہارتیں ہیں۔cleaving,sawing, bruting and polishing ۔ کچھ بھی کرنے سے پہلے پتھر کی جانچ پڑتال احتیاط سے کی جائے۔ بعض اوقات بڑے پتھر کی صورت میں اس کے کٹائو میں کئی ہفتے اور مہینے لگ جاتے ہیں تاکہ اس کا اچھا معیار قائم رہ سکے اور اس کے ضیاع کو کم سے کم کیا جاسکے۔

صفائی ایک اہم کام ہے او ر اس کے ذریعے ہیرے سے فالتو چیزیں ہٹائی جاتی ہیں۔کھردرے ہیرے کو جلدی خشک ہونے والے سیمنٹ میں رکھا جاتا ہے۔ پھر تیز دھار چھری سے اس میں دوسرے ہیرے یا لیزر کے ذریعے کندہ کیا جاتا ہے۔ چھری میں سٹیل کا بلیڈ لگایا جاتا ہے جس کی وجہ سے ہیرا ٹکڑوں میں بٹ جاتا ہے، پھر اس کو سیمنٹ سے علیحدہ کرتے ہیں۔ ہیرے کے اوپر کٹائو کا اطلاق اُس وقت ہوتا ہے جب اس کے بارے میں صفائی کے منصوبہ کے متضاد کام کیا جائے جوصفائی کے مرحلے میں نہیں کیا جاسکتا ہے۔ اس کے لیے ایک فاسفور برونز بلیڈ استعمال کیا جاتا ہے جو کہ 15,000 rpm پر چلتا ہے۔ آج کل عام طور پر لیزر کوہیرے کے کٹائو کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ بروٹنگ کا طریقۂ کار ہیرے کو بنانے کے لیے ہوتا ہے۔ اس طریقے میں دو ہیروں کوlathe مشین میں جکڑ کر باہم رگڑا جاتا ہے، آخر میں اس کی پالش ہوتی ہے جس کی وجہ سے ہیرے کو آب و تاب ملتی ہے۔ اس کے لیے ہیرے کا سفوف استعمال کیا جاتا ہے جس کے ذریعے ہیرے کی سطح ملائم ہوتی ہے۔ پالش کرنے والے کو چاہیے کہ فارغ وقت میں اس کی پڑتال کرلے اور اس بات کا یقین حاصل کرلے کہ تمام اطراف میں خوب صورتی نمایاں ہو رہی ہے۔

چمک دمک:ہیرے کی قیمت، ہیرے کا چمکیلا پن؛ یہ ہیں وہ الفاظ جو عام طور پر ہیرے کی صنعت میں استعمال کیے جاتے ہیں۔ 4cs ہیرے کی درجہ بندی اور قیمت کا تعین عالمی طور پر 4cs کے حوالے سے کیا جاتا ہے جس میں کٹائو، رنگ،صفائی، کیرٹیج اور وزن شامل ہے۔ اس کی قدروقیمت کا تعین ایسے ماہرین کرتے ہیں جو اس کا اختیار رکھتے ہیں۔

تخمینہ: ہیرے کی قیمت کا تعین تحریر شدہ ہواور زیادہ سے زیادہ ہیرے کے زیورات کا نعم البدل ہو جس کو بیمہ اور دوسرے مقاصد کے لیے استعمال کیا جائے۔ یہ درجہ بندی رپورٹ سے مطابقت نہیں رکھتی، جس میں ہیرے کی خصوصیات یعنی کٹائو، صفائی، کیرٹ، مناسبت وغیرہ موجود ہوں۔

داغ دھبہ (Blemishes) : ہیرے کی سطح پر داغ یا دھبا اگر پتھر کی مناسبت اور اس کی روشنی کو متاثر نہیں کرتا تو قابلِ برداشت ہے۔

چمک دمک: سفید روشنی، جو ہیرے کے اوپر والے حصے سے ظاہر ہوتی ہے اس چمک دمک کو مزید بڑھایا جاسکتا ہے۔

چمک دمک والا کٹائو: جس ہیرے کے 58 پہلو ہوتے ہیں، یہ کٹاؤ امریکی چمک دمک والا کہلاتا ہے۔ یہ پہلو اس لیے تیار کیے جاتے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ چمک ظاہر ہو اور یہ بہت ہی مقبول ڈیزائن ہے۔

کیرٹKarrot : شاید سب کو کیرٹ کے کی اصطلاح کے بارے میں معلوم ہو۔ یہ ہیرے کے وزن کرنے کی بنیادی اکائی ہے۔ ایک کیرٹ200 ملی گرام کے برابر ہوتا ہے یا گرام کا 1/5 حصہ سمجھیے۔

شفافیت (Clarity): صفائی ہیرے کے خالص ہونے کو ظاہر کرتی ہے۔ صفائی سے متعلق مزید معلومات ہیرے کی صفائی اور ہیرے کی قیمت کے باب سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔

دھندلاہٹ: Cloud ایک معمولی سادھبا، جو ہیرے کے اندر موجود ہوتا ہے اور بادل کا سا تأثر دیتا ہے۔ معمولی دھبا روشنی میں بھی ہیرے کی قدر کو متاثر نہیں کرتا لیکن زیادہ دھبے ہیرے کی چمک دمک کو متاثر کرتے ہیں۔

رنگ Colour : عام طور پر ہیرے کے بارے میںیہ تاثر ہے کہ یہ سفید او ر شفاف ہوتا ہے لیکن حقیقت میں ہیرا رنگین ہوتا ہے اور اس کی درجہ بندی ہوتی ہے۔

تاج Crown : تاج ہیرے کی اوپر والی سطح کو کہتے ہیں۔ اس کی کشادہ سطح کے اوپر یہ ایک ستارہ کی شکل میں ہوتا ہے۔

نچلی سطح Culet : یہ ہیرے کی نچلی سطح ہے۔ یہ چھوٹا اور درمیانہ اچھا سمجھا جاتا ہے۔ روشنی کے ضیاع کی وجہ سے اگر بڑا Culet ہوگا تو وہ ایک سوراخ کی طرح نظر آئے گا۔ Culet نہ ہونے کی وجہ سے آسانی سے نقصان کا اور پچکنے کا اندیشہ ہوتا ہے۔

شگفتگی Flourescence: ایک ٹمٹاہٹ ہے جو عام طور پر نیل گوں ہوتی ہے، جو خاص ہیروں سے اس وقت نکلتی ہے جب یہ الٹرا وائلٹ روشنی کے سامنے ہوں۔ تمام ہیروں کی اقسام میں سے تقریباً دوتہائی ہیروں میں شگفتگی ہوتی ہے لیکن یہ ظاہر کیسے ہوتی ہے، اس کا دارومدار اس پر ہے کہ وہ کس قسم کی الٹروائلٹ روشنی کے نیچے ہیں۔

پٹیGirdle: یہ ایک تنگ پتی ہے جو ہیرے کی باہر والی سطح پر ہوتی ہے۔ یہ وہ جگہ ہوتی ہے جس کی وجہ سے ہیرا انگوٹھی میں جڑا جاتا ہے۔

اچھا کٹائو Good Cut: ہیرے کا ایسا کٹائو جو قابل قبول ہو لیکن معیاری نہ ہو یا اس کے ٹکڑے صحیح نہ کیے گئے ہوں۔ عام طور پر یہ زیادہ چمک دمک والے ہوتے ہیں، ان سے اچھے زیورات بنتے ہیں۔

خاص قسم کے کٹائو کے ہیرے عموماً زیادہ قیمتی ہوتے ہیں۔ بہ نسبت دوسرے عام کٹے ہوئے ہیروں کے یہ تین بڑی وجوہات کی وجہ سے ہے۔

۱۔ایسا ہیرا کاٹنے کے لئے زیادہ وقت اور مہارت کی ضرورت ہے،

۲۔ ان کی زیادہ مانگ اور اہمیت ہے، ۳۔ اس خاص ہیرے کا ٹکڑا حاصل کرنے کے لیے زیادہ تر اصل کھردرے ہیرے کو قربان کرنا پڑتا ہے۔

مثالی تراش Ideal Cut: میں گول ہیرا ہوتا ہے جو صحیح ٹکڑوں میں کاٹا گیا ہو۔ اس میں ہمیشہ اچھے درجے کی پالش ہوتی ہے، یہ متوازن بھی ہوتا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ انتہائی احتیاط کے ساتھ تیار کیا گیا ہے۔ اس قسم کے ہیروں کی خوب صورتی میں اضافہ کی وجہ اعلیٰ کاریگروں کی مہارت ہے۔

داغ دھبا Inclusion: ہیرے میں کسی قسم کی ملاوٹ مثلاً داغ دھبا، اس کی تیاری میں کوئی نقص، اس میں دھندلاہٹ، دراڑ، بڑے ہیرے کے اندر ہیرا، محلول وغیرہ۔ داغ دھبا یا تو صاف آنکھ سے دیکھا جاسکے(عام طور پرSI-1 یا اس سے نچلا درجہ) یا صرف عدسے کے ذریعہ نظر آئے۔

کیمبر لائٹ Kimberlite: ابرق، سبز رنگ کا پتھر اور ہیروں کے ذخائر کا ذریعہ ہے۔ ذخائر جو کیمبرلی جنوبی افریقا میں جو ذخائر ظاہر ہوئے، سب سے پہلے ذخائر تھے اور اس نام کا ایک ذریعہ بھی۔ کیمبرلی ہیرے اصل میں کیمبر لائٹ کی خام شکل تھی جس کو(لیمونائٹ سے) زرد رنگ کیا گیا اور اسے زرد میدان کہا گیا۔ زیادہ کام کی وجہ سے یہ کم تبدیل شدہ چٹان نظر آنے لگی اور کیمبر لائٹ کو واپس اپنی حالت میں لایا گیا جس کو کان کن نیلا میدان کہتے ہیں۔

چھوٹا عدسہ Loupe: یہ ایک چھوٹا عدسہ ہوتا ہے جو جم سٹون کو دیکھنے کے کام آتا ہے۔ عام طور پر10طاقت تک چھوٹا بڑا ہوسکتا ہےFTC کا مطلب ہے کہ تمام درجہ بندیاں اس کے تحت کی جائیں۔ اگر کوئی داغ دھبا عدسے سے نظر نہ آئے تو اس کا مطلب ہے کہ یہ بے داغ ہے۔

بناوٹMake: بناوٹ اس بات کو ظاہر کرتی ہے کہ تیار شدہ ہیرے کا معیار کیا ہے اور اس کے کتنے حصے ہیں۔ ایک اچھی بناوٹ کا مطلب ہے کہ اس کی چمک دمک ظاہر کرنے کے لیے اس کے کتنے رخ بنائے گئے۔ غیر معیاری بناوٹ چمک دمک میں کمی کا سبب بنے گی اور ساتھ ہی جو روشنی اس میں سے گزرتی ہے، اس کا ضیاع بھی ہوگا۔

ابرق Mica : کوئی بھی ایسی چیز جو طبعیاتی اور کیمیائوی لحاظ سے سلور اور معدنیات سے تعلق رکھتی ہو۔ اس کی ایک چپٹ تِہ برقی آلات میں کرنٹ سے بچنے کے لئے لگائی جاتی ہے۔

موہس پیمانہ Mohs Scale: یہ ایک تختہ ہے جو معدنیات سے متعلق اس کی قوت کا اندازہ لگاتا ہے، جس کا درجہ1سے10تک ہے، مثال کے طور پر ایک Talc کے لیے استعمال ہوتا ہے اور10ہیرے کے لیے ۔اس کی ایجاد تقریباً ایک صدی پہلے فریڈرک موہس نے کی تھی۔

موئزا نائٹMoissanite: یہ سیلیکون کاربائڈ ہے جو لیبارٹری میں تیار کی جاتی ہے۔ یہ ہیرے میں فرق بتانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے اس کے لیے ماہرین کی اور خاص قسم کے آلات کی ضرورت ہے۔

پویلین Pavillion: یہ ہیرے کے نچلے آدھے حصے کا درمیانی حصہ ہوتا ہے۔ یہ نہ تو زیادہ گہرا ہو اور نہ ہی زیادہ ابھرا ہوا ہو۔ اس کی وجہ سے روشنی ضائع ہوسکتی ہے جس کی وجہ سے ہیرے کی چمک دمک میں فرق آسکتا ہے۔

پیریڈوٹائٹPeridotite: گرینائٹ سارنگ و روپ رکھنے والی چٹان
نقطہ Point: ہیرے کا وزن کرنے کی اکائی، ایک نقطہ برابر ہے کیرٹ کا ایک سواں حصہ، جس ہیرے کا وزن 0.50کیرٹ ہو تو کہا جاتا ہے کہ یہ ہیرا 50 پوائنٹ کا ہے۔

پالشPolish: ہیرے کی بیرونی سطح کو جو درجہ دیا جاتا ہے، اسے پالش کہتے ہیں۔ اس کا درجہ غیر معیاری سے بہت عمدہ تک ہے۔ اچھی پالش ہیرے کی زیادہ سے زیادہ چمک دمک کے لیے ضروری ہے لیکن اس کے لیے ضروری ہے کہ اس کو دیکھنے والی آنکھ تجربہ کار ہو جو اس میں فرق محسوس کرسکے۔

غیر معیاری کٹائو Poor Cut: غیر معیاری کٹائو کی وجہ سے ہیرا بے جان نظر آتا ہے۔ ایسے پتھر صنعتی ضروریات کے لیے استعمال ہوتے ہیں، زیورات کے لیے موزوں نہیں ہوتے۔

چمکSparkle: یہ ہیرے کی چمک دمک کا ملاپ ہے۔ روشنی جو ہیرے میں سے منعکس ہوتی ہے، بعض اوقات پرانے کاروباری لوگ اسے چمک دمک کہتے ہیں۔
پتھرStone: ہیرے اور دوسرے قیمتی پتھروں کے لیے استعمال کیا جانے والا لفظ۔ یہ ہیرے کے کٹائو سے پہلے کی شکل ہے، یہ بہت عمدہ سے لے کر غیر معیاری تک ہوتا ہے ۔ اس سے متضاد پتھر اس لیے ظاہر ہوتے ہیں جب ان میں سے روشنی گزرتی ہے اور جس طرح کی روشنی ہوگی اسی قسم کا ہیرے کا معیار نظر آئے گا۔

سطح Table: ہیرے کا اوپر والا ہم وار حصہ Table کہلاتا ہے۔ یہ حصہ ایسا ہونا چاہیے جو ہیرے کے بقیہ حصے کی چمک دمک میں اضافہ کرے۔
تورنگٹ Tourngat: شمالی کیوبک کا ایک علاقہ، یہ لفظ

بہت اچھے کٹائو Very Good Cut کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ ہیرے کے کٹائو میں بہت ساری باتیں ضروری ہیں، گہرائی کی فی صدی سطح، یہ غیر معمولی حصے ہیرے کی چمک دمک میں اضافہ کرتے ہیں۔
وزن Weight: ہیرے کے وزن کی اکائی کیرٹ ہے، ایک کیرٹ0.2 گرام ہے۔ ہیرے کا گرام 5 کیرٹ کے برابر ہے۔ ہیرے کے کاروبار میں یہ بہت بڑا ہیرا ہے جب کہ حقیقت میں ہیرا بہت چھوٹا ہوتا ہے۔

ہول سیل Wholesale: ہول سیل کی قیمتیں کیرٹ کے حساب سے لگائی جاتی ہیں جس میں قیمتوں کا فرق ظاہر کیا جاتا ہے، مثال کے طور پر نصف کیرٹ گول چمک دار ہیرا جس کا معیار G/VS2 ہو، اس کی قیمت دمِ تحریر 3,600 ڈالر فی کیرٹ ہے اور 1,800 ڈالر پتھر کے لیے جب کہ ایک کیرٹ، اسی معیار کا جس کی قیمت تقریباً 6,300 ڈالر فی کیرٹ ہے (6,300 ڈالر پتھر کے لیے فی کیرٹ)۔ کیوںکہ یہ حجم میں دوگنا ہوتا ہے اور کم یاب بھی ہے، یہ کیوبک زرکونیہ بھی کہلاتا ہے۔ یہ ایک ایسا جوہر ہے جو کہ اصلی ہیرے کی جگہ استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ کاربورینڈم کا آسان نعم البدل ہے جس کا ہیرے سے تعلق جوڑا جاتا ہے۔

ہیرے کی شناخت : جوہریوں نے ہیرے کی شناخت کے کئی طریقے بیان کیے ہیں۔ اصلی ہیرا نیلم اور یاقوت سے نہیں کاٹا جاسکتا۔

اصلی ہیرا سورج کے سامنے رکھ کر تاریکی میں لے جایا جائے تو اس کی چمک میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ اصلی ہیرا شیشے، نیلم اور یاقوت کو کاٹ دیتا ہے۔ انتہائی چھوٹے سائز کے الماس کی پہچان کرنے کا ایک طریقہ یہ ہے کہ اس کو دو دھاتی چیزوں کے درمیان رکھ کر انگوٹھے اور شہادت کی انگلی کے زورسے دباتے ہیں، اگر اصلی الماس ہو گا تو اسے کوئی نقصان نہ پہنچے گا کچھ اور ہوگا تو ٹکڑے ٹکڑے ہو جائے گا۔ اس کے علاوہ ایک طریقہ یہ ہے کہ باریک ریتی سے الماس کی سطح رگڑی نہ جاسکے تو یہ اصلی ہیرا ہوگا۔ اصلی ہیرے کو اگر کسی اوزار کے سرے پر لگا دیا جائے تو اس اوزار کو بار بار تیز کرنے کی ضرورت پیش نہیں آتی اور بغیر تبدیل کیے اس اواز سے کئی میل تک لمبا سوراخ کیا جاسکتا ہے۔ اگر اس میں سے بنفشئی شعاعیں خارج ہوں تو یہ نقلی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں