آرمی چیف سے یواین انڈر سیکریٹری جنرل برائے امن مشن کی ملاقات

پاکستان امن مشن میں مثبت کردار ادا کرتا رہے گا، آرمی چیف


ویب ڈیسک July 02, 2018
پاکستان امن مشن میں مثبت کردار ادا کرتا رہے گا، آرمی چیف ۔ فوٹو : آئی ایس پی آر

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے اقوام متحدہ کے انڈر سیکریٹری جنرل برائے امن مشن نے ملاقات کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے اقوام متحدہ کے انڈر سیکریٹری جنرل برائے امن مشن جین پیری نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران یو این انڈر سیکریٹری جنرل نے امن مشن میں پاک فوج کی قربانیوں کو سراہا۔ اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان امن مشن میں مثبت کردار ادا کرتا رہے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں