ملک توڑنے کی باتیں کرنے والے ماتھے پر پاکستانی جھنڈیاں باندھے ہوئے ہیںسرفراز بگٹی

ان شہدا کو کبھی نہیں بھولیں گے جنہوں نے امن کے لیے قربانیاں دیں ،سابق صوبائی وزیر داخلہ

ہم نے اپنے دور اقتدار میں ترقیاتی کاموں کے جال بچھا دئیے،سابق صوبائی وزیر داخلہ۔ فوٹو: فائل

سابق صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ پاکستان توڑنے کی باتیں کرنے والے اب اپنے ماتھے پر پاکستان کی جھنڈیاں باندھے ہوئے ہیں۔




ڈیرہ بگٹی میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے سابق صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ ہم اپنے اُن شہدا کو کبھی نہیں بھولیں گے جنہوں نے امن کے لیے قربانیاں دیں اور اب پورے ڈیرہ بگٹی میں امن آچکا ہے اور دہشت گردوں کی کمر ٹوٹ چکی ہے جب کہ کچھ عرصہ قبل پاکستان توڑنے کی باتیں کرنے والے اب اپنے ماتھے پر پاکستان کی جھنڈیاں باندھے ہوئے ہیں یہ بھی سیکورٹی فورسز اور شہدا کی قربانیوں کا نتیجہ ہے۔




سابق صوبائی وزیر داخلہ نے کہا کہ ہم نے اپنے دور اقتدار میں ترقیاتی کاموں کے جال بچھا دئیے جب کہ ڈیرہ بگٹی کے عوام باشعور ہیں وہ کسی کے بہکاوے میں نہیں آئیں گے یہی وجہ ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی پورے صوبے میں کامیابی حاصل کرے گی۔
Load Next Story