اے کیٹیگری میں 8 کے بجائے 5 پلیئرز شامل ہونگے

عمر گل، عبدالرحمان اور عمر اکمل خارج، شاہدآفریدی اور یونس تنزلی سے بچ گئے


Numainda Khususi May 03, 2013
سی کیٹیگری میں جانے والے توفیق عمر کی جگہ ناصر جمشید بی میں آ جائیں گے۔ فوٹو: اے ایف پی

پاکستان نے 24 کھلاڑیوں سے معاہدوں کا فیصلہ کر لیا ہے، ان میں ملک کی نمائندگی کرنے یا اسکواڈ میں شامل ہونے والے شامل ہوں گے۔

اے کیٹیگری میں اس بار8 کے بجائے صرف5 پلیئرز کو رکھا جائے گا، نوجوان کھلاڑیوں کی ''اسٹیپنڈ کیٹیگری'' ختم کرنے کا فیصلہ پہلے ہی ہو چکا ہے۔ تفصیلات کے مطابق31 دسمبر کو ختم ہونے والے کرکٹرز کے معاہدوں کی 4 ماہ گذرنے پر بھی تجدید نہیں کی جا سکی، اب آئندہ چند روز میں فہرست سامنے آنے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق اے کیٹیگری سے عمر گل، عبدالرحمان اور عمر اکمل خارج ہو گئے، یوں اس میں اب مصباح، یونس خان، حفیظ، سعید اجمل اور شاہد آفریدی شامل ہونگے۔



ٹیسٹ تک محدود یونس اور ٹیم سے باہر آفریدی کی تنزلی کی تجویز مسترد کر دی گئی، اوپنر توفیق عمر کو سی کیٹیگری میں شامل کیا جائیگا جبکہ ناصر جمشید ان کی جگہ بی میں آ جائینگے، نوجوان کھلاڑیوں کی ''اسٹیپنڈ کیٹیگری'' ختم کرنے کا فیصلہ پہلے ہی ہو چکا، اب صرف ان پلیئرز سے معاہدے کیے جا رہے ہیں جو پاکستان کی نمائندگی کر چکے یا اسکواڈ میں شامل ہوئے ہوں۔

ایک تجویز ڈی کیٹیگری شامل کرنے کی بھی ہے تاہم اس پر ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا، یاد رہے کہ چند ماہ قبل سلیکشن کمیٹی نے 3 کیٹیگریز کے21 جبکہ ماہانہ مشاہرہ پانے والے اتنے ہی کھلاڑیوں کی فہرست بورڈ کے حوالے کر دی تھی تاہم اسے مسترد کرتے ہوئے 20پلیئرز کے انتخاب کا کہا گیا، پھر سلیکٹرز کے اعتراض پر یہ تعداد بڑھا دی گئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں