برازیل نے میکسیکو کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرلی
کوارٹر فائنل میں برازیل کا مقابلہ بیلجیم اور جاپان کے میچ کی فاتح ٹیم کے ساتھ ہوگا
فیفا ورلڈ کپ میں برازیل نے میکسیکو کو 0-2 سے ہرا کر کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔
روس میں جاری میگا ایونٹ کے میچ میں دونوں ٹیمیں پہلے ہاف میں کوئی گول کرنے میں کامیاب نہ ہو سکیں، دوسرے ہاف کے آغاز میں ہی نیمار نے 51 ویں منٹ میں گول داغتے ہوئے برازیل کو برتری دلا دی۔
88 ویں منٹ میں رابرٹو فرمینو نے دوسرا گول کرتے ہوئے برازیل کی فتح پر مہر تصدیق ثبت کردی۔ میکسیکن گول کیپر گوئلرمو اوشو نے کئی یقینی گول بچائے تاہم وہ ٹیم کو شکست سے نہ بچا پائے۔ میکسیکن ٹیم کو ساتویں مرتبہ راﺅنڈ 16 سے اخراج کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ کوارٹر فائنل میں برازیل کا مقابلہ بیلجیم اور جاپان کے میچ کی فاتح ٹیم کے ساتھ ہوگا۔