فاٹا میں 25 جولائی كو صوبائی اسمبلیوں كےانتخابات كرانے كی درخواست مسترد

فاٹا میں صوبائی انتخابات سے متعلق حلقہ بندیوں  كے لیے 2 ماہ درکار ہیں، درخواست گزار کا موقف


ویب ڈیسک July 02, 2018
عام انتخابات میں اگر تاخیر ہوتی ہے تو كوئی حرج نہیں، درخواست گزار کا موقف

الیكشن كمیشن نے 25 جولائی کو عام انتخابات كے ساتھ فاٹا میں صوبائی اسمبلیوں كے انتخابات كرانے كی درخواست مسترد كر دی۔

الیكشن كمیشن میں متحدہ قبائل پارٹی كی فاٹا میں 25 جولائی كو صوبائی اسمبلیوں كے انتخابات كرانے كی نظرثانی درخواست كی سماعت چیف الیكشن كمشنر كی سربراہی میں 5 ركنی بنچ نے كی۔

درخواست گزاروں كی طرف سے بیرسٹر فروغ نسیم الیكشن كمیشن میں پیش ہوئے، اس موقع پر اپنے دلائل میں انہوں نے موقف اختیار كیا كہ فاٹا میں صوبائی انتخابات سے متعلق حلقہ بندیوں كے لیے 2 ماہ درکار ہیں، عام انتخابات میں اگر تاخیر ہوتی ہے تو كوئی حرج نہیں۔

الیكشن كمیشن نے دلائل مكمل ہونے كے بعد فیصلہ محفوظ كیا۔ بعدازاں كمیشن نے محفوظ كیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے متحدہ قبائل پارٹی كی درخواست مسترد كردی۔

اس كے علاوہ الیكشن كمیشن نے جھوٹی درخواستوں پر بھی فیصلہ سناتے ہوئے كہا كہ سینیٹر ہدیت اللہ، بریگیڈیئر (ر)قیام اور عدنان خان كے نام پر جھوٹی درخواستیں دائر ہوئیں، جھوٹی درخواستیں دائر كرنے والوں كے خلاف درخواست گزار مقدمہ درج كرائیں اور ڈی جی لا بھی الیكشن كمیشن كی جانب سے شكایت درج كرائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں