عمر رسیدہ پلیئرز کی چھٹی کا مطالبہ پھر سامنے آگیا

سینئر کرکٹرز خود ہی نوجوان کھلاڑیوں کے لیے جگہ خالی کردیں، مشتاق محمد


Sports Desk May 03, 2013
سینئر کرکٹرز خود ہی نوجوان کھلاڑیوں کے لیے جگہ خالی کردیں، مشتاق محمد فوٹو: فائل

پاکستان ٹیم کے عمر رسیدہ پلیئرز کی چھٹی کا مطالبہ پھر سامنے آگیا، سابق کرکٹر مشتاق احمد کا کہنا ہے کہ سینئرز خود ہی نوجوان پلیئرز کے لیے جگہ خالی کردیں۔

تفصیلات کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کیلیے یونس خان اور شاہد آفریدی کو ڈراپ کرنے کے باوجود پاکستان کے منتخب اسکواڈ کی اوسط عمرکافی زیادہ اور اس کی بڑی وجہ کپتان مصباح الحق کا خود 39 برس کا ہونا ہے، اب ایک بار پھر عمررسیدہ کرکٹرز کو ٹیم سے فارغ کرنے کا مطالبہ زور پکڑنے لگا ہے۔



سابق کپتان مشتاق محمد نے تو سینئرز کو مشورہ دیا کہ وہ ازخود ہی نوجوانوں کو موقع دینے کیلیے ریٹائر ہو جائیں، ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ مصباح اور دیگرکھلاڑیوں کو نوجوان پلیئرز کو جگہ دینے کے لیے خود ہی الگ ہو جانا چاہیے۔ شاہد آفریدی کو ڈراپ کیے جانے کے حوالے سے مشتاق محمد نے کہا کہ آل راؤنڈر کی صلاحیتیں بڑھتی ہوئی عمر کی وجہ سے متاثر ہورہی ہیں، ان کو ڈراپ کیا جانا درست ہے۔ مشتاق نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستانی بولنگ اٹیک کافی مضبوط ہے مگر زیادہ انحصار سعید اجمل پر ہی ہوگا، وہ ایک بہترین اسپنر اور اس ایونٹ میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔