شوکت بسرا سمیت پیپلز پارٹی کے 4 رہنما پارٹی عہدوں سے فارغ

آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کے اعلان کے بعد پیپلز پارٹی کے 4 سینئر رہنماؤں کو عہدوں سے ہٹا دیا ہے۔

آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کے اعلان کے بعد پیپلز پارٹی کے 4 سینئر رہنماؤں کو عہدوں سے ہٹا دیا ہے۔ فوٹو ایکسپریس

پیپلز پارٹی نے 4 سینئر رہنماؤں کو عہدوں سے ہٹا دیا ہے۔

پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب نے پارٹی کے ٹکٹ واپس کرنے اور آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کے اعلان کے بعد پیپلز پارٹی کے 4 سینئر رہنماؤں کو عہدوں سے ہٹا دیا ہے۔ جن 4 رہنماؤں کو پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر عہدوں سے ہٹایاگیا ان میں پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے سیکریٹری اطلاعات شوکت بسرا، ڈویژنل صدر ملتان ملک نوشیر لنگڑیال، ڈویژنل جنرل سیکریٹری ڈیرہ غازی خان سردار غلام فرید میرانی اور جنرل سیکریٹری پیپلزپارٹی ضلع لیہ ڈاکٹر جاوید اقبال شامل ہیں۔


پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم احمد محمود نے عہدوں سے ہٹانے کا نوٹیفیکشن جاری کردیا ہے۔

 
Load Next Story