بڑی جماعتوں کو روایتی غیرمعروف جماعتوں کو دلچسپ نشان مل گئے

انتخابی نشانات الاٹ کرنے کا مرحلہ بھی مکمل، 106 سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشان الاٹ


Staff Reporter July 03, 2018
جے یوپی نورانی کو چابی کا نشان ملا ہے، متحدہ لیگ کو ریچھ، سنی اتحاد کونسل کو گھوڑا نشان ملا۔ فوٹو: فائل

انتخابات میں 106سیاسی جماعتوں کونشانات دے دیے گئے بڑی سیاسی جماعتیں اپنے روایتی نشانات پر انتخابات میں حصہ لیں گی کچھ غیر مقبول جماعتوں کو بھی دلچسپ نشانات مل گئے۔

پیپلز پارٹی تلوار کے ساتھ میدان میں تو اسلامی تحریک پاکستان2تلواروں کے نشان کے ساتھ میدان میں متحدہ لیگ کو ریچھ جبکہ سنی اتحاد کونسل گھوڑے کے نشان کے ساتھ میدان میں ہے، روشنی پاکستان لیگ کچھوے پر مہر لگانے کے لیے ووٹرز کو راغب کرے گی۔

پیپلز پارٹی شہد بھٹو مکے کے ساتھ الیکشن میں حصہ لے گی تحریک انسانیت قینچی، پاکستان عوام تحریک میزائل، مرکزی جماعت عینک، مسلم لیگ کونسل مینار پاکستان، پاکستان فلاحی پارٹی بحری جہاز کے ساتھ میدان میں ہے۔

مسلم لیگ شیر بنگال رکشا، پاکستان کسان اتحاد ہل، عام لوگ پارٹی جھونپڑی، پاکستان امن پارٹی کو فاختہ، نیشنل پیس کونسل کوابابیل جبکہ جمیعت علمائے پاکستان نورانی گروپ کو چابی کا نشان ملاہے۔

دوسری جانب قومی اسمبلی کا حلقہ این اے 238 ملیر اہمیت اختیار کرگیا مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنما آمنے سامنے ہوںگے ملیر این اے238 سے 20 امیدوار انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں