جمائما نہ صرف پسند بلکہ ان سے متاثر بھی ہوں ماہرہ خان

حمزہ علی عباسی سچا آدمی ہے اور وہ حق بات کیلیے لڑتا ہے، اداکارہ

حمزہ علی عباسی سچا آدمی ہے اور وہ حق بات کیلیے لڑتا ہے، اداکارہ۔ فوٹو : فائل

معروف اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ جمائمہ خان کو پسند کرتی ہوں اور ان سے متاثر بھی ہوں۔

برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں ماہرہ خان نے کہا ہے کہ میں جمائمہ خان کو پسند کرتی ہوں، ان سے متاثر بھی ہوں، انہوں نے کہا میشا شفیع کی سپورٹ اصول پر کی، پھر خدیجہ کی حمایت کی کیونکہ ایک نہتی لڑکی پر دن دیہاڑے حملہ کیا گیا اور ملزم بری ہو گیا۔


اداکارہ کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں پتہ فہد مصطفی مجھے باجی کیوں کہتا ہے، البتہ اس سے میری دوستی بہت ہے لیکن ہم کبھی ایک ساتھ کام نہیں کر سکے حالانکہ آفرز بھی بہت ہوئی ہیں، شہریار منور مجھے منی مبی بلاتا تھا ایک دن میں نے اسے کہا مجھے منی کیوں کہتے ہو تم تو خود منے ہو۔

ماہرہ خان نے حمزہ علی عباسی کے بارے میں کہا کہ وہ سچا آدمی ہے اور وہ حق بات کیلیے لڑتا ہے، وہ میرا دوست ہے جب شروع میں ملاقات ہوئی تو میں نے کہا حمزہ میرے بہت دوست ہیں مجھے مزید دوست نہیں چاہیے لیکن جب بات چیت بڑھی تو میں نے کہا حمزہ آپ سے دوستی ہو سکتی ہے آپ کے اورمیرے خیالات ذرہ ملتے ہیں، حال ہی میں ٹوئٹر پر میں نے حمزہ کو ڈانٹا نہیں محض ٹوکا تھا، وہ غصہ نہیں کرتا اس لیے اس کے فالوئرز کو بھی غصہ نہیں کرنا چاہیے، ماہرہ نے کہا عباسی سے میری اوپن بحث بھی ہوتی اور آخر میں ہم متفق ہو جاتے ہیں۔

 
Load Next Story