بلوچستان میں فائرنگ سے 2 ایف سی اہلکار شہید 5 شر پسند گرفتار

 پنج گور میں پانی بھرنے کیلیے جانے والے اہلکاروں پر فائرنگ،ایک زخمی،شرپسندوں کو نوشکی میں کارروائی کے دوران پکڑا گیا


Numaindgan Express July 03, 2018
حب میں کارروائی کے دوران خالی مکان سے 11 ملین ڈالر مالیت کی منشیات برآمد، 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ فوٹو : فائل

پنج گور میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے 2ایف سی اہلکار شہید اور ایک زخمی ہو گیا۔

نوشکی میں پاک افغان سرحد کے قریب فائرنگ تبادلے کے بعد ایف سی نے ایک زخمی سمیت 5 شرپسندوں کو گرفتارکرکے راکٹ لانچرز، دستی بموں سمیت بڑی مقدار میں اسلحہ اور منشیات قبضے میں لے لی، کوسٹ گارڈز نے حب میں کارروائی کے دوران 11.40ملین ڈالر مالیت کی منشیات قبضے میں لے لی کوئٹہ میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق اور لورالائی میں نوجوان نے خودکشی کرلی۔

پشین میں ٹریفک حادثے میں 3افراد جاں بحق ہوگئے۔ نمائندہ ایکسپریس اور سیکیورٹی فورسزکے ذرائع کے مطابق پنج گور میں ایف سی کے 2 نوجوان مختار اور اللہ جان، سیف اللہ کے ہمراہ پانی بھرنے جارہے تھے کہ نامعلوم دہشت گردوں نے فائرنگ کردی جس سے مختار اور اللہ جان شہید اور سیف اللہ زخمی ہوگیا۔

نوشکی سے نمائندگان ایکسپریس کے مطابق افغانستان سے آنے والی 8لینڈ کروزرگاڑیوں کو سیکیورٹی فورسز نے عیسیٰ چاہ اور سید شاہ کے مقام پر روکنے کی کوشش کی گاڑیوں میں سوار شرپسندوں نے ایف سی پر فائرنگ کردی جس سے ایک ایف سی اہلکار شفقت حسین زخمی ہوگیا، ایف سی نے جوابی فائرنگ سے ایک زخمی سمیت 5شرپسندوں کو گرفتارکرکے 2 گاڑیاں، کروڑوں روپے مالیت کی افیون، مارفین، راکٹ لانچرز سب مشین گنیں، راکٹ مشین گنیں ہزاروں راؤنڈز، ایرانی فورسز کی وردیوں سمیت دوسرا تخریبی مواد قبضے میں لے لیا۔

حب سے نمائندہ ایکسپریس کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈ نے بلوچستان کے علاقے نلینٹ میں کارروائی کرکے بھاری مقدار منشیات برآمد کرکے 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا کوسٹ کارڈ کے ترجمان کے مطابق کارروائی کے دوران ایک خالی مکان میں چھپائی گئی ایک ہزار 10 کلو اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کرلی۔

برآمد شدہ منشیات کی مالیت عالمی مارکیٹ میں 40۔11 ملین ڈالرز بتائی جاتی ہے، ایک اور کارروائی میں گوادر میں دوران چیکنگ مختلف گاڑیوں سے 8500 لیٹر اسمگل شدہ ڈیزل برآمدکرلیاگیا، کارروائیوں کے دوران 6 افراد کو حراست میں لیاگیا۔

سوک سینٹر کے قریب ٹائر شاپ پر ٹائر برسٹ ہونے کے باعث امیر سعید،اور 15سالہ لژکا محمد بلال زخمی ہوگیا،کوئٹہ کے علاقے پشتون باد میں کام کے دوران کرنٹ لگنے سے ایک شخص نوشہ جاں بحق ہوگیا،لورالائی میں محمد رفیق نے خود کو مبینہ طورپر گولی مارکرخودکشی کرلی۔

پشین سے نمائندے کے مطابق یارو کے قریب ڈمپر گاڑی کی ٹکر سے ویٹس گاڑی میں سوار 3افراد جاں بحق، بچی سمیت تین زخمی ہوگئے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں