عوام 25 جولائی کو کرپٹ نظام ہمیشہ کیلیے دفن کردیں گے عمران خان
قوم کو1970کے بعداب ملکی تقدیر بدلنے کا موقع ملا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کی سیال شریف آمد، پیر حمید الدین سے ملاقات
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ قوم کو 1970 کے بعد دوسری بار ملک کی تقدیر بدلنے کا موقع ملا ہے، عوام کا فرض ہے کہ25 جولائی کو کرپٹ نظام کو ہمیشہ کیلیے دفن کرکے ملک میں تبدیلی لائیں۔
دورہ سیال شریف کے موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ30 سال قبل اسلام کی طرف ایک صوفی بزرگ نے راغب کیا، آج پیرسیال شریف سے ملاقات کرکے خوشی ہوئی۔ انھوں نے پی ٹی آئی کے امیدواروں کو کہاکہ وہ مقابلے کیلیے میدان میں اتریں عوام آپ کی منتظر ہے، ملک کو تبدیل کرنے اور قوم کو راستہ بدلنے کیلیے عظیم موقع ملا ہے، اس ملک کو گزشتہ 5 سال میں تباہ و برباد کردیا گیا، آج قوم مقروض ہے۔
عمران خان نے ٹکٹ نہ ملنے پر این اے90 سے آزاد الیکشن لڑنے والے ممتاز کاہلوں، این اے92 سے آزاد الیکشن لڑنے والے میاں ظفر احمد قریشی اور پی پی79تحصیل سلانوالی سے آزاد الیکشن لڑنے والے امیدوار نذیر احمد سو بھی کا نام لے کر کہا کہ انھوں نے مشکل وقت میں میرا ساتھ دیا ہے، انھیں ٹکٹ نہ دینے پر معذرت چاہتا ہوں، ہم نے ٹکٹوں کی تقسیم منصفانہ کی ہے، میاں نورحیات کلیار نے میرے کہنے پر حلقہ پی پی80 تحصیل ساہیوال سے الیکشن سے دستبرداری کا اعلان کیا ہے، میری ان سے اپیل ہے کہ آزاد الیکشن نہ لڑیں، پی ٹی آئی برسر اقتدار آ کر انھیں اہم ذمے داریاں سونپے گی۔
صاحبزادہ محمد قاسم سیالوی نے سیال شریف آمد پر عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ مشکل حالات میں ملک میں تبدیلی لانے اور کرپٹ نظام کے خاتمے کیلیے آپ کے ساتھ ہیں، اس موقع پر سرگودھا، خوشاب، جھنگ اور دیگر اضلاع کے امیدوار پی ٹی آئی کثیر تعداد میں موجود تھے، عمران خان کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے ہزاروں افراد سیال شریف پہنچے، کپتان اعلان کے باوجود کھلاڑیوں سے خطاب نہ کرسکے جس پر کھلاڑی سراپا احتجاج تھے۔
قبل ازیں عمران خان جب ایک بہت بڑے قافلے کے ہمراہ سیال شریف پہنچے تو صاحبزادہ محمد قاسم سیالوی،صاحبزادہ محمد نعیم الدین سیالوی نے پرتپاک استقبال کیا، عمران خان نے سجادہ نشین آستانہ عالیہ سیال شریف خواجہ محمد حمیدالدین سیالوی سے ملاقات کرکے پی ٹی آئی کی کامیابی کیلیے خصوصی دعا کرائی۔