’’جیک پاٹ‘‘ کے فنکار تشہیری مہم کے بعد کراچی چلے گئے

نورحسن،صنم چوہدری،عنایت ، فائزہ اور ٹیپو 26جون کو تشہیرکیلیے لاہور آئے تھے

نورحسن،صنم چوہدری،عنایت ، فائزہ اور ٹیپو 26جون کو تشہیرکیلیے لاہور آئے تھے۔ فوٹو: سوشل میڈیا

فلم ''جیک پاٹ'' کے فنکار تشہیری مہم میں حصہ لینے کے بعد گزشتہ روز کراچی واپس چلے گئے۔

فلم ''جیک پاٹ'' کے فنکار نورحسن،صنم چوہدری،عنایت خان، فائزہ خان اور ٹیپو 26جون کو تشہیری مہم کے سلسلے میں لاہور آئے تھے جہاں انھوں نے ٹی وی اور ریڈیو پروگراموں میں شرکت کرنے کیساتھ لاہورکے مختلف شاپنگ مالزمیں اپنے چاہنے والوں سے ملاقات کی۔ اس کے بعد فلم کے فنکار فیصل آباد اور اسلام آباد بھی گئے جہاں انھوں نے پرستاروں کو آٹو گراف دیئے اور تصاویر بنوائیں۔


گزشتہ روز اسلام آبادمیں تشہیری مہم کیساتھ فلم کا دوسرا گانا ''لولی لولی '' بھی لانچ کیا گیا۔ جس کو ''شکریہ شکریہ'' کی طرح سوشل میڈیا پر بے حد پسند کیا جارہا ہے۔

ہدایتکار شعیب خان نے ''ایکسپریس'' کوبتایا کہ لاہور ، فیصل آباد اور اسلام آباد میں پوری ٹیم کے بے حد پذیرائی ملی ہے اورمجھے امید ہے کہ ہماری فلم سینما گھروںکی رونقیں بحال کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔
Load Next Story