تحریک انصاف کے مضبوط ہونے سے پیپلز پارٹی کو فائدہ ہوگا گیلانی

اگلی حکومت پیپلز پارٹی کی ہوگی، کوئی ایک جماعت دہشت گردی ختم نہیں کرسکتی


INP May 03, 2013
اگلی حکومت پیپلز پارٹی کی ہوگی، کوئی ایک جماعت دہشت گردی ختم نہیں کرسکتی فوٹو: ایکسپریس

سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے مضبوط ہونے سے پیپلز پارٹی کو فائدہ ہوگا ' تحریک انصاف کی عمر درازی کیلیے دعا گو ہوں، کوئی ایک بھی جماعت دہشت گردی ختم نہیں کرسکتی۔

ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ پنجاب میں عوام کی فلاح کیلیے کام نہ ہونے سے تحریک انصاف کی مقبولیت میں اضافہ ہوا۔ میں نے آئین کی پاسداری کی انتخابی دوڑ سے باہر ہونے پر افسوس نہیں۔



انھوں نے دعویٰ کیا کہ اگلی حکومت پیپلز پارٹی کی ہوگی۔ انتخابات میں پیپلز پارٹی کا مقابلہ تحریک انصاف سے نہیں مسلم لیگ (ن) سے ہوگا۔ ملتان کی دونوں سیٹوں پر پیپلزپارٹی کی گرفت مضبوط ہے، ہر حلقے سے مضبوط امیدوار کھڑا کیا ہے۔ ملک میں امن و امان کی ابتر صورتحال کے متعلق ایک سوال پر یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ کوئی ایک بھی جماعت دہشت گردی ختم نہیں کرسکتی سب کو مل جل کر لائحہ عمل طے کرنا ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں