طالبان پی پی متحدہ اے این پی پر حملے روک دیںفضل الرحمن

یہ جماعتیں حکومت میں ہونے کے باوجوددہشتگردی کیخلاف حکمت عملی بنانے میں ناکام رہیں


Online May 03, 2013
5برس میں کوئی آپریشن دہشت گردی ختم نہ کر سکا بلکہ یہ ملک بھر میں پھیل گئی فوٹو:فائل

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ اور این اے 24-25اور27سے قومی اسمبلی کے نامزدامیدوارمولانافضل الرحمٰن نے تحریک طالبان پاکستان سے اپیل کی ہے کہ وہ پیپلز پارٹی، متحدہ قومی موومنٹ اور اے این پی کے امیدواروں پر حملے روک دیں۔

این اے 24کے علاقہ پوٹہمیاںوڈااورکلاچی میں جلسوںسے خطاب میںمولانا فضل الرحمن نے کہا کہ طالبان انتخابی مہم کے دوران سیاسی امیدواروںپر حملے نہ کریں کیونکہ یہ جماعتیں پہلے ہی آئندہ حکومت بنانے کا اخلاقی جواز کھو چکی ہیں اور ان کی کوئی سیاسی افادیت نہیں رہی۔ یہ سیاسی جماعتیں گزشتہ حکومتی اتحاد کا حصہ تھیں یہ دہشت گردی کے خلاف کوئی حکمت عملی بنانے میں ناکام رہی ہیں۔



انھوں نے کہا کہ ان ماضی کے حکمرانوں نے ہی فوج کو فاٹا میں بھجوایا ہم سمجھتے ہیں کہ 5برس سے زائد ہو گئے لیکن کوئی آپریشن دہشت گردی ختم نہ کر سکا بلکہ یہ ملک بھر میں پھیل گئی۔ انتخابات کسی صورت ملتوی نہیں ہونے چاہئیں اگرچہ بعض امیدواروں پر حملے ہو رہے ہیں تاہم فاٹا سمیت ملک بھر میں الیکشن مہم بھی جاری ہے۔ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ انتخابات کے بعد آنیوالی حکومت جرگے کو مضبوط کرے گی جو طالبان سے سنجیدہ مذاکرات کرے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں