افغان سفیرکی دفترخارجہ طلبیسرحدی خلاف ورزی پراحتجاج

بلااشتعال فائرنگ سے 2پاکستانی اہلکارزخمی،جوابی کارروائی میں افغان فوجی ہلاک


Monitoring Desk/AFP May 03, 2013
بلااشتعال فائرنگ سے 2پاکستانی اہلکارزخمی،جوابی کارروائی میں افغان فوجی ہلاک فوٹو: فائل

پاکستان نے افغان سفیر کو دفترخارجہ طلب کرکے افغانستان کی جانب سے پاکستانی حدود میں بلااشتعال فائرنگ پر احتجاج کیاہے، واقعے میں 2پاکستانی نیم فوجی اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

دفترِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیا ہے کہ افغانستان کی طرف سے پاکستانی حدود میں فائرنگ کا واقعہ یکم مئی کو تقریباً پونے10بجے رات اس وقت پیش آیا جب افغانستان کی ایک پوسٹ کی جانب سے پاکستان کی گرسل پوسٹ پر فائرنگ کی گئی۔ پاکستان اورافغان سیکیورٹی فورسزکے درمیان سرحد کے قریب تازہ جھڑپ میں ایک افغان اہلکار ہلاک جبکہ 2پاکستانی اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔



غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک افغان اہلکار نے بتایاکہ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب مہمندایجنسی کے قریب پاک افغان سرحد پر جھڑپ اس وقت شروع ہوئی جب پاکستانی فورسز نے بارڈرگیٹ کو مضبوط کرنے کی کوشش کی۔ 2گھنٹوں سے زائد جاری رہنے والی اس جھڑپ میں دونوں جانب سے شدیدفائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ اس دوران ایک افغان سیکیورٹی اہلکار ہلاک جبکہ 2پاکستانی اہلکار زخمی ہوئے۔

پاکستانی فوجی ذرائع نے بتایاہے کہ تازہ جھڑپ افغان فورسز کی جانب سے پاکستانی چیک پوسٹ پر فائرنگ کے بعد شروع ہوئی۔ اے ایف پی کے مطابق سینئر پاکستانی سیکیورٹی اہلکار نے بتایاکہ اے این اے کے دستوں نے گزشتہ رات 10بجے فائرنگ کی جس کے بعد 2گھنٹے سے زائد فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں