انگلش کرکٹ لیگ سابق آئی پی ایل بولر شری کانت کے میچ میں10 شکار

واگھ نے تباہ کن بولنگ سے قبل بیٹنگ میں بھی اپنے جوہر دکھائے، انھوں نے 28 بالز پر 41رنز اسکور کیے۔


Sports Desk July 03, 2018
واگھ نے تباہ کن بولنگ سے قبل بیٹنگ میں بھی اپنے جوہر دکھائے، انھوں نے 28 بالز پر 41رنز اسکور کیے۔ فوٹو: سوشل میڈیا

آئی پی ایل کے سابق فاسٹ بولر شری کانت واگھ نے انگلینڈ میں منعقدہ لیگ میچ میں تمام 10وکٹیں اپنے نام کرلیں۔

آئی پی ایل کے سابق فاسٹ بولر شری کانت واگھ نے مڈلز بروگ کیخلاف میچ میں 11.4 اوورز میں 39رنز کے عوض 10 کھلاڑیوں کو پویلین چلتا کیا، شریکانت اسٹوکسلے کرکٹ کلب کی نمائندگی کررہے تھے، یہ ایونٹ انگلش کرکٹ بورڈ کی پریمیئر ڈویژن لیگ ہے، اسٹوکسلے نے یکطرفہ مقابلہ 135رنز سے جیت لیا، فاتح ٹیم کے اسکور 232 کے جواب میں مڈلز بروگ کی ٹیم 97پر ڈھیر ہوگئی۔

واگھ نے تباہ کن بولنگ سے قبل بیٹنگ میں بھی اپنے جوہر دکھائے، انھوں نے 28 بالز پر 41رنز اسکور کیے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔