بال ٹیمپرنگ ذاتیات پر فقرے بازی لیول2 3 کا اطلاق ہوگا آئی سی سی

لیول4 پر اس سے زائد سزا ہوگی، میچ ریفری لیول 1،2 اور3 کے چارجز کی سماعت کریں گے۔


Sports Desk July 03, 2018
لیول4 پر اس سے زائد سزا ہوگی، میچ ریفری لیول 1،2 اور3 کے چارجز کی سماعت کریں گے۔ فوٹو: فائل

آئی سی سی کے مطابق بال ٹیمپرنگ، ذاتیات پر فقرے بازی لیول2، 3 کا اطلاق ہوگا۔

آئی سی سی بورڈ نے چیف ایگزیکٹیو کمیٹی اور کرکٹ کمیٹی کی کوڈ آف کنڈکٹ سے متعلق تجاویز کو مکمل سپورٹ کیا ہے، جس میں غیرمنصفانہ فائدہ حاصل کرنے کی کوشش پر لیول 2،3 کا اطلاق ہوگا، اسی طرح ذاتیات پر فقرے بازی بھی اسی شق میں آئے گی، فحش فقروں پر لیول ون کی سزا دی جاسکے گی، امپائر کی ہدایات سے روگردانی بھی اسی شق میں آئے گی، گیند کی ساخت تبدیل کرنے پر لیول 2 سے 3 تک کی سزا کا اطلاق ہوگا۔

واضح رہے کہ لیول 3 کی خلاف ورزی پر 8 سے 12 معطلی پوائنٹس ہیں جو6 ٹیسٹ یا 12 او ڈی آئی کی پابندی کے برابر ہوں گے، لیول4 پر اس سے زائد سزا ہوگی، میچ ریفری لیول 1،2 اور3 کے چارجز کی سماعت کریں گے جبکہ جوڈیشل کمشنر لیول 4 کے الزامات کی سماعت کریں گے، پلیئرز اور معاون اسٹاف اگر اپیل کرنا چاہیں گے تو انھیں فیس ایڈوانس میں دینا ہوگی جوکامیابی پر قابل واپسی ہوگی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔