الیکشن 2018 5 ہزار سی سی ٹی وی کیمرے کرائے پر لینے کا فیصلہ

صوبے بھر کے حساس پولنگ اسٹیشنوں پر نصب کیے جائیں، شفاف انتخابات نگراں حکومت کی ذمے داری ہے، وزیر ٹرانسپورٹ


Nama Nigar July 03, 2018
محمد چانڈیو نے سپر ہائی وے پر ویئر ہاؤس کا بھی دورہ کیا، سیلاب متاثرین کی بحالی میں کوتاہی برتی گئی، میڈیا سے گفتگو۔ فوٹو: فائل

سندھ بھر میں الیکشن کے شفاف اورپر امن انعقاد کے لیے نگراں حکومت اقدامات کر رہی ہے جب کہ صوبے بھر کی حساس پولنگ اسٹیشنوں پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جا رہے ہیں تاہم اس مقصد کے لیے5 ہزار کیمرے کرائے پر حاصل کیے جا رہے ہیں۔

نگراں صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ، مائنز کرنل (ر) دوست محمد چانڈیو نے کہا ہے کہ نگران حکومت کی ذمے داری ہے کہ الیکشن شفاف ہوں جس کے لیے این آر ٹی سی ریڈیو سینٹر سے کرائے پر5 ہزار کیمرے حاصل کیے جا رہے ہیں جو سندھ بھر کے حساس پولنگ اسٹیشنوں پر نصب کیے جائیں گے۔ نگران حکومت کسی پارٹی کے زیر اثر نہیں۔ انہوں نے ویئر ہاؤس کا بھی دورہ کیا اور ڈپٹی ڈائریکٹر احسان چنڑ سے کہاکہ ویئر ہاؤس کی دیکھ بحال کے ساتھ ساتھ بحالی کے کام میں سست روی برداشت نہیں کی جائے گئی۔

نگراں صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ، مائنز کرنل (ر) دوست محمد چانڈیو نے سپر ہائی وے چوکی نمبر 13 کے قریب پروونشنل ڈیزائزر مینجمنٹ اتھارٹی ویئر ہاؤس کے دورے میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی میں ویئر ہاؤس میں بہت کوتاہی برتی گئی جس کے باعث متاثرین کی بحالی کا کام سست روی کا شکار ہے جسے بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نگران حکومت کسی بھی معاملے میں ناکام نہیں ہوئی۔ بہتری کے لیے کوشاں ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں