وزارت پانی و بجلی نے لوڈشیڈنگ میں مزید اضافے کی ’’ نوید ‘‘ دیدی

پیسے نہ ملے توپاور پلانٹس کو تیل کی فراہمی میں تعطل آسکتا ہے،تربیلا سے پانی کے اخراج میں بھی کمی


پیسے نہ ملے توپاور پلانٹس کو تیل کی فراہمی میں تعطل آسکتا ہے،تربیلا سے پانی کے اخراج میں بھی کمی فوٹو: فائل

وزارت پانی و بجلی نے ملک میں لوڈشیڈنگ خطرناک حد تک بڑھ جانے کے بارے میں خبردار کیا ہے۔

اس صورتحال پرقابو پانے کیلیے وزارت پانی و بجلی نے وزارت خزانہ سے جون تک150ارب روپے فراہم کرنے کی درخواست کی تھی ۔ ذرائع نے بتایا کہ وزارت خزانہ سے پیسے نہ ملے تو تھرمل پاور پلانٹس کو تیل کی فراہمی میں تعطل آسکتا ہے جس سے بجلی کا بحران انتہائی شدید ہو سکتا ہے ۔ملک بھرمیں گزشتہ روز بجلی کی غیرعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری رہا ۔ مجموعی طور پر5700 میگا واٹ بجلی کے شارٹ فال کا سامنا کرناپڑا ۔ جس کی وجہ سے شہری علاقوں میں 12سے 15گھنٹے جبکہ دیہاتی علاقوں میں 16 سے 20 گھنٹے غیرعلانیہ لوڈشیڈنگ ریکارڈ کی گئی۔

بعض گریڈ سٹیشنز پر معمول کے مطابق اسلام آباد سے براہ راست فورس لوڈ شیڈنگ کاسلسلہ بھی جاری رہا۔ جس کے باعث صارفین کو اضافی پریشانی سے دوچار ہونا پڑا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ فرنس آئل کی فراہمی میں قلت کے باعث بجلی کی لوڈشیڈنگ مزید اضافے کا امکان ہے ۔ این این آئی کے مطابق تربیلا ڈیم سے پانی کے اخراج میں دس ہزار کیوسک کی کمی کر دی گئی ہے ، ملک میں بجلی کا بحران شدید ہونے کا امکان پیدا ہو گیا ۔



گزشتہ روز تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح1382.61فٹ ریکارڈ کی گئی ماہرین کے مطابق پہاڑی اور بالائی علاقوں میں برف پگھلنے کی رفتار سست ہونے کی وجہ سے آئندہ ایک دوہفتوں میں ڈیم میں پانی کی آمد کا امکان بہت کم ہے ۔دوسری جانب منگلا ڈیم میں پانی کی سطح 1107.85 فٹ ریکارڈ کی گئی جو ڈیڈ لیول سے68 فٹ بلند ریکارڈ کی گئی ہے ۔ خصوصی رپورٹرکے مطابق یہاں مقامی ہوٹل میں منعقدہ کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے نگران وزیراعظم کے مشیرخزانہ ڈاکٹرشاہدامجد چوہدری نے کہا ہے کہ ملک میں جاری توانائی بحران کوحل کرنے کیلئے توانائی کے شعبہ کیلئے متعارف کروائے جانیوالے اصلاحاتی پروگرام کے تحت بجلی کی تقسیم کارکمپنیاں (ڈیسکوز)صوبوں کومنتقل کی جائیںتقریب سے پاپولیشن کونسل کی کنٹری ڈائریکٹرڈاکٹرزیباستار،یو این ایف پی اے کے نمائندہ برائے پاکستان رابی ریان اورسیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈویژن حسن نوازتارڑسمیت دیگرمقررین نے بھی خطاب کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں