ساری پیپلزپارٹی بری نہیںاچھے لوگ بھی ہیںندیم افضل چن
تبدیلی کی بات کرنے والوں کوخودنہیں پتاکہ کونسی تبدیلی چاہتے ہیں،سائرہ تارڑ
این اے102 میں مسلم لیگ (ن) کی امیدوار سائرہ افضل تارڑ نے کہاہے کہ جو تبدیلی کی بات کرنے والوں کو خود بھی نہیں پتاکہ وہ کون سی تبدیلی لاناچاہتے ہیں۔
پروگرام لائیوودطلعت میں میزبان طلعت حسین سے گفتگو میں انھوں نے کہاکہ حافظ آباد کی یوتھ میرے ساتھ ہے، نوجوانوں میں بہت جذبہ ہے، میں گھرگھر جارہی ہوں، ایک ایک گائوں میں 4,4مرتبہ جارہی ہوں، خواتین کے مسائل کو خواتین ہی بہتر سمجھ سکتی ہیں۔ عورتوں کا بڑا مسئلہ گیس وبجلی ہے اور ہم نے ان کے مسائل کو حل کرنے کا بیڑہ اٹھایاہے۔
ہمارے ہاں المیہ یہ ہے کہ عورتوں کی بڑی نمائندگی ہونے کے باوجود وہ وہیں ووٹ ڈالتی ہیں جہاں ان کے شوہر کہتے ہیں۔ اس مرتبہ میں نے عورتوں کو بہت فوکس کیاہے اور جہاں بھی جاتی ہوں، سو چ ضرور بدل رہی ہے۔ ووٹ ڈالنا بہت ضروری ہے اس کے لیے خواتین کو تیار کرنا پڑتاہے۔ بھیرہ سرگودہا سے پیپلزپارٹی کے امیدوار ندیم افضل چن نے کہاکہ پاکستان کے الیکشن میں سارا الیکشن ایک طرف اور الیکشن کے دن کی تیاری ایک طرف۔ الیکشن کے دن کی تیاری بہت اہم اور ضروری ہے۔ چاہے جتنے جلسے کرلیں یا انتخابی مہم چلالیں، ووٹ نہیں ڈلواسکے تو سب بیکارہے۔
کسی جلسے یا انتخابی مہم کا کوئی فائدہ نہیں۔ علاقے کا زمیندار، مزدور اور مختلف برادریوں کے لوگ میرے ساتھ ہیں۔ میرے حلقے میں 5شہر ہیں، سب میں مختلف برادریوں کا اثررسوخ ہے لیکن میں نے اپنے دور میں کچھ کام ایسے کیے ہیں کہ جس سے مجھے فائدہ ہوسکتا ہے۔ اس مرتبہ حلقے میں نوازشریف کے مقابلے میں پی ٹی آئی کا پینل بہت مضبوط ہے اور اس علاقے میں 20سال سے ن لیگ جیتتی آئی ہے لیکن اس مرتبہ یہ سیٹ ان سے چھن جائے گی۔ یہ علاقہ بہت پسماندہ ہے لیکن ن لیگ نے کام نہیں کیے۔ بجلی، سڑکیں، گیس، اسکول نہیں ہیں۔ ساری پیپلزپارٹی بری نہیں ہے، میں نے پیغام دیاہے کہ پیپلزپارٹی میں اچھے لوگ بھی ہیں، علاقے کا سائلنٹ ووٹر مجھے ووٹ دے گا۔ علاقے کا سارا ینگسٹر طبقہ عمران خان کے ساتھ ہے۔