امیدوارفوج کی تعیناتی کیلیے الیکشن کمیشن سے رجوع کرےعدالت
ریلی پر بم حملہ ہوا اور دھمکیاں دی جارہی ہیں ،درخواست گزار عزیز میمن کا موقف
KARACHI:
سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں دورکنی بینچ نے این اے 249 میں فوج تعینات کرنے کیلیے پیپلز پارٹی کے امیدوار عبدالعزیز میمن کی درخواست نمٹاتے ہوئے آبزرویشن میں کہا ہے کہ توقع ہے کہ الیکشن کمیشن شفاف انتخابات کیلیے ہرممکن اقدام کرے گا۔
جمعرات کو سماعت کے موقع پرایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل عدنان کریم نے عدالت کو بتایا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت الیکشن کمیشن کی مکمل معاونت کررہے ہیں جبکہ الیکشن کمیشن کوئی بھی قدم اٹھانے کیلیے بااختیار ہے،عدالت نے آبزرو کیا کہ درخواست گزار حلقے میں فوج کی تعیناتی کیلیے الیکشن کمیشن سے رجوع کرسکتا ہے، شہاب سرکی ایڈوکیٹ کے توسط سے دائر درخواست میں عبدالعزیز میمن نے موقف اختیار کیاتھا کہ حال ہی میں ان کی ریلی پر حملہ ہوا اور موٹر سائیکل کے ذریعے بم دھماکا کیا گیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے،انھیں دھمکیاں مل رہی ہیں۔
مذکورہ نشست پر گزشتہ انتخابات کے موقع پر بھرپور دھاندلی کی گئی،رواں انتخابات میں دھاندلی کا خدشہ ہے لہٰذا حلقے میں سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات اور پاک فوج کو تعینات کیا جائے جبکہ این اے 248 میں فوج کی تعیناتی سے متعلق متحدہ قومی موومنٹ کے امیدوار نبیل گبول کی آئینی درخواست جسٹس مقبول باقر کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو وقت کی کمی کے سبب ملتوی ہوگئی۔